resize-left-dar mid-dar right-dar

عنوان: غیر ملک میں مرحوم شخص کی جائیداد کی شرعی و قانونی تقسیم کا طریقہ کار

(42136-No)

سوال: ایک بیوہ خاتون کے شوہر کی کچھ جائیداد، روپیہ پیسہ، سامان اور کاروبار ہندوستان میں تھا جس کی وہ وصیت کیے بغیر انتقال کر گئے، اب ان خاتون کو وہاں جا کر وہ سب کچھ اپنے نام منتقل کروانا ہوگا اور پھر اس کی تقسیم اپنے دو بیٹوں، تین بیٹیوں اور خود اپنے درمیان کرنی ہوگی، اس معاملے میں شرعی حکم کیا ہے؟ جزاک اللہ خیر

جواب: واضح رہے کہ کسی شخص کے انتقال کے بعد اس کی ملکیت میں موجود تمام جائیداد، نقد رقم، کاروبار، سامان اور دیگر اموال ترکہ شمار ہوتے ہیں، اور مرحوم کے ترکہ میں اس کی وفات ہوتے ہی تمام شرعی ورثاء کے حقوق قائم ہو جاتے ہیں۔ اس لیے شرعاً پورے ترکہ کو صرف بیوہ کے نام منتقل کرنا اس نیت سے جائز نہیں کہ وہ اس کی مالک بن جائے، البتہ اگر قانونی کارروائی اور وراثتی تقسیم کے انتظام کے لیے عارضی طور پر بیوہ کے نام منتقل کروانا ضروری ہو، اور اس کے بعد تمام ورثاء کو ان کے شرعی حصے دیے جائیں تو اس کی گنجائش ہوگی۔
نیز ورثاء اپنے مورث کے ترکہ کی وصولی کے لیے اس ملک کے قانون (Law of the Country) اور دائرہ اختیار (Jurisdiction) کے مطابق متعلقہ ادارہ کے پاس اپنی درخواست جمع کروائیں اور جب مرحوم کا ترکہ وصول ہو جائے تو اس حاصل ہونے والے ترکہ کو شرعی وارثوں میں شریعت کے مطابق تقسیم کردیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

*رد المحتار: (768/6، ط: دار الفکر)*
(بخلاف المسلمين) محترز قوله فيما بين الكفار أي اختلاف الدار لا يؤثر في حق المسلمين كما في عامة الشروح.

*البحر الرائق شرح كنز الدقائق ومنحة الخالق وتكملة الطوري: (8/ 557، ط: دار الکتاب الاسلامي)*
المراد من التركة ما تركه الميت خاليا عن تعلق حق الغير بعينه.

*السراجي في الميراث: (ص:8 مكتبة البشرى)*
الحقوق المتعلقة بتركة الميت: قال علمائنا رحمهم الله: تتعلق بتركة الميت حقوق أربعة مرتبة: الأول: يبدأ بتكفينه وتجهيزه من غير تبذير ولاتقتير، ثم تقضى ديونه من جميع ما بقي من ماله، ثم تنفذ وصاياه من ثلث ما بقي بعد الدين، ثم يقسم الباقي بين ورثته بالكتاب والسنة وإجماع الأمة.

*مجلة الأحكام العدلية: (ص: 210، ط: نور محمد)*
الْمَادَّةُ (2 9 0 1) كَمَا تَكُونُ أَعْيَانُ الْمُتَوَفَّى الْمَتْرُوكَةُ مُشْتَرَكَةً بَيْنَ وَارِثِيهِ عَلَى حَسَبِ حِصَصِهِمْ.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی


Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Inheritance & Will Foster