resize-left-dar mid-dar right-dar

عنوان: حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کی فضیلت کے بارے میں چند روایات (4220-No)

سوال: مجھے حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے فضائل کے بارے میں احادیث درکار ہیں، برائے مہربانی معاونت فرمائیں۔

جواب: حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ ان چند منتخب اور چنیدہ افراد میں سے ہیں، جنہیں نبیﷺ کی صحبت سے شرفیابی کا موقع نصیب ہوا، چنانچہ وہ تمام فضائل ومناقب جو مطلقاً بغیر کسی تقیید وتخصیص کے مجموعی طور پر جماعت صحابہ رضی اللہ عنہم کے بارےمیں وارد ہوئے ہیں، ان کا مصداق جہاں پوری جماعت صحابہ ہے، بعینہ اسی طرح ان فضائل وکرامات میں حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ بھی برابر کے شریک وسہیم ہیں، البتہ خاص آپ رضی اللہ عنہ سے متعلق بہت سے فضائل وارد ہوئے ہیں، سردست چند مستند کتب سے فضائل ذیل میں پیش کیے جاتے ہیں:
(1) عبدالرحمٰن بن ابی عمیرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کے متعلق دعا فرمائی :" اے اللہ،اسے لوگوں کے واسطےراہنما اور ہدایت یافتہ بنادے اور اس کے ذریعے لوگوں کو ہدایت سے نواز دے"۔
(سنن الترمذی، ابواب المناقب، باب مناقب معاویة بن أبي سفیان، رقم الحدیث:3842، 169/6، دار الغرب الاسلامي)
(2) حضرت ام ّحرام رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشادفرمایا :"میری اُمت کا پہلا لشکر جو سمندری جہاد کرے گا، ان کے لئے جنت واجب ہے۔"
(صحیح البخاري، لمحمد بن إسماعیل البخاري الجعفي، باب ما قیل في قتل الروم، 42/4، رقم الحدیث: 2942، المحقق: محمد زهير بن ناصر الناصر، الناشر: دار طوق النجاة)
نوٹ: اس روایت کے ذیل میں محدثین عظام رحمہم اللہ لکھتے ہیں:" پہلی بار غزوہ بحر 27ھ میں پیش آیا تھا، جس کو" غزوہ قبرص " کہتے ہیں، اس میں حضرت عبادہ بن صامت اور ا ن کی اہلیہ محترمہ حضرت ام حرام رضی اللہ عنہما شامل تھیں، اس بحری غزوہ کے امیر لشکر حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ تھے۔(سیرت امیر معاویہ، مولانامحمد نافع گل صاحب، 266/1، دار الکتاب،2007ء)
(3) عرباض بن ساریہ السلمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ: "اے اللہ! معاویہ کو کتاب و حساب کا علم عطا فرما، اور اُسے عذاب سے محفوظ فرما"۔
(مسند أحمد، حدیث العرباض بن ساریة-رضي الله عنه-، رقم الحدیث:17152، 383/28، المحقق: شعيب الأرنؤوط - عادل مرشد، وآخرون، إشراف: د عبد الله بن عبد المحسن التركي، الناشر: مؤسسة الرسالة)
(4)عبدالملک بن عبدالحمید نے امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ سے دریافت کیا کہ کیا نبی ﷺ نے یوں ارشاد نہیں فرمایا: (قیامت کے دن ) ہر نسب وسسرال(رشتہ کے لحاظ سے) منقطع ہوجائے گا، سوائے میرے نسب وسسرال کے؟ فرمایا: بالکل ارشاد فرمایا ہے۔ میں نے عرض کیا کہ کیا حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کے لیے بھی یہ فضیلت ثابت ہوگی؟ فرمایا : بالکل ، ان کے لیے نسب وسسرال دونوں تعلق ثابت ہیں، پھر کہتے ہیں کہ میں نے امام احمد بن حنبل کو فرماتے سنا : حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کے مقابلے میں ان کے خلاف زبان درازی کرنے والوں کی کیا حیثیت ہے بھلا؟ اللہ ہمیں(ان کے خلاف بدگوئی سے) عافیت میں رکھے۔
(السنة، لأبي بکر أحمد بن محمد الخلال، ذكر أبي عبد الرحمن معاوية بن أبي سفيان وخلافته، رضوان الله عليه، 432/1، المحقق: د. عطية الزهراني، الناشر: دار الراية – الرياض)


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

سنن الترمذی، لأبي عیسی محمد بن عیسی الترمذي، أبواب المناقب، باب مناقب معاوية بن أبي سفیان -رضي اﷲ عنه-، رقم الحدیث: 3842، 169/6، المحقق: بشار عواد معروف، ط: دار الغرب الإسلامي:
عن عبد الرحمن بن أبي عميرة، وكان من أصحاب رسول الله صلى الله عليه وسلم عن النبي صلى الله عليه وسلم أنه قال لمعاوية: اللهم اجعله هاديا مهديا واهد به.
حسنه الإمام الترمذي في"سننه"۔

صحیح البخاري، لمحمد بن إسماعیل البخاري الجعفي، باب ما قیل في قتل الروم، 42/4، رقم الحدیث: 2942، المحقق: محمد زهير بن ناصر الناصر، الناشر: دار طوق النجاة:
عن عمیر بن الأسود العنسي، حدثه - أنه أتى عبادة بن الصامت وهو نازل في ساحة حمص وهو في بناء له، ومعه أم حرام - قال: عمير، فحدثتنا أم حرام: أنها سمعت النبي صلى الله عليه وسلم، يقول: «أول جيش من أمتي يغزون البحر قد أوجبوا»، قالت أم حرام: قلت: يا رسول الله أنا فيهم؟ قال: «أنت فيهم»، ثم قال النبي صلى الله عليه وسلم: «أول جيش من أمتي يغزون مدينة قيصر مغفور لهم»، فقلت: أنا فيهم يا رسول الله؟ قال: «لا»

مسند أحمد، حدیث العرباض بن ساریة-رضي الله عنه-، رقم الحدیث:17152، 383/28، المحقق: شعيب الأرنؤوط - عادل مرشد، وآخرون، إشراف: د عبد الله بن عبد المحسن التركي، الناشر: مؤسسة الرسالة:
عن العرباض بن سارية السلمي، قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: "اللهم علم معاوية الكتاب والحساب وقه العذاب"

السنة، لأبي بکر أحمد بن محمد الخلال، ذكر أبي عبد الرحمن معاوية بن أبي سفيان وخلافته، رضوان الله عليه، 432/1، المحقق: د. عطية الزهراني، الناشر: دار الراية - الرياض
عبد الملك بن عبد الحميد الم‍يموني، قال: قلت لأحمد بن حنبل: أليس قال النبي صلى الله عليه وسلم: «كل صهر ونسب ينقطع إلا صهري ونسبي» ؟ قال: " بلى، قلت: وهذه لمعاوية؟ قال: نعم، له صهر ونسب. قال: وسمعت ابن حنبل يقول: «ما لهم ولمعاوية، نسأل الله العافية»

الناهية عن طعن أمير المؤمنين معاوية، لعبدالعزیز الفریهاوي، فصل في الأجوبة عن مطاعنه، ص:67، تقديم: عبد الله بن عبد العزيز بن عقيل، حققه وعلق عليه وخرج أحاديثه: أحمد بن عبد العزيز بن محمد التويجري، الناشر: غراس للنشر والتوزيع، الكويت:
وقد وقع أكثر الناس في مطاعن معاوية -رضي الله عنه-، ولعل الحكمة فيه أنه صدر عنه شيء، فأراد الله سبحانه أن يجلب له الاعمال الصالحة ما دامت الدنيا {وَعَسَى أَنْ تَكْرَهُوا شَيْئًا وَهُوَ خَيْرٌ لَكُمْ}۔
فأحد المطاعن فيه هو: أن بعض المحدثين، ومنهم: المجد الشيرازي في "سفر السعادة" قالوا: لم يصح في فضائله حديث. وكذا عنوان البخاري حديث ابن أبي مليكة بقوله: "ذكر معاوية" لا بالمناقب والفضل كما فعل في غيره.
والجواب أنه مر حديثان: أحدهما من مسند أحمد والآخر من سنن الترمذي. فإن أريد
بعدم الصحة عدم الثبوت فهو مردود لما مر بين المحدثين، فلا ضير فإن فسحتها ضيقة، وعامة الأحكام والفضائل إنما تثبت بالأحاديث الحسان لعزة الصحاح. ولا ينحط ما في المسند والسنن عن درجة الحسن. وقد تقرر في فن الحديث جواز العمل بالحديث الضعيف في الفضائل، فضلا عن الحسن.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

hazrat ameer r muavia raziallah ho anho ki fazeelat kay baray mai chand riwayat, A few narrations about the virtue of Hazrat Amir / ameer Muawiyah / muavia

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Interpretation and research of Ahadees