عنوان: روزہ میں غرغرہ کرنا (4245-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب! غسل جنابت میں کلی کے دوران غرغرہ کرنے کا حکم ہے،کیا روزہ دار کے لئے بھی یہی حکم ہے یا نہیں؟

جواب: روزے کی حالت میں غسلِ جنابت کرتے وقت غرغرہ اور ناک کے نرم حصے تک پانی نہیں پہنچانا چاہیے، کیونکہ غرغرہ یا ناک کے نرم حصہ تک پانی پہنچانے سے اگر پانی حلق سے نیچے اتر جائے تو روزہ فاسد ہوجائے گا، اس وجہ سے دورانِ روزہ غسلِ جنابت کرتے وقت ان دونوں باتوں کا حکم نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الدر المختار مع رد المحتار: (237/1، ط: زکریا)

والمبالغۃ فیہما بالغرغرۃ لغیر الصائم لاحتمال الفساد۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1258 May 01, 2020
roza mai ghar gharara karna , Gargling in fasting

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Sawm (Fasting)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.