سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب! اگر روزے دار دمہ کا مریض ہو، تو کیا اس کیلئے روزے میں انہیلر استعمال کرنا جائز ہے یا نہیں؟
جواب: دمہ کے مریض کے لیے روزے کے دوران انہیلر استعمال کرنے سے روزہ فاسد ہو جائے گا، کیونکہ اس میں وینٹولین دوا وغیرہ لیکویڈ (liquid) کی صورت میں ہوتی ہے، جو پمپ کرنے کی صورت میں اندر جاتی ہے، اور دوائی اندر جانے سے روزہ فاسد ہو جاتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الدر المختار: (395/2، ط: سعید)
ومفادہ انہ لو ادخل حلقہ الدخان افطرای دخان کان ولو عوداً او عنبراً لو ذاکراً لا مکان التحرز عنہ۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی