عنوان: کیا کرونا وائرس کی وجہ سے تین جمعہ سے زیادہ جمعہ نمازیں چھوڑنے کی صورت میں انسان کافر ہوجائے گا ؟(4298-No)

سوال: السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
سوال یہ ہےکہ تین جمعوں کی نمازیں نہ پڑھے تو انسان کافر ہوجاتا ہے، مگر جب سے کرونا وائرس کی وجہ سے نماز جمعہ بھی گھروں میں پڑھنے کا حکم دیا گیا ہے، جبکہ نماز جمعہ گھر میں نہیں ہوتی، اب تک تقریبا 7جمعہ کی نمازیں مسجد میں نہیں ہوئی ہیں، کیا اس سے مسلمان کافر ہوجاتاہے۔

جواب:  مسلسل تین جمعہ کی نمازیں نہ پڑھنے سے کوئی مسلمان کافر نہیں ہوتا، لیکن بغیر عذر کے اور سستی کی وجہ سے نماز جمعہ چھوڑنا سخت گناہ ہے، احادیث مبارکہ میں اس پر سخت وعید آئی ہے کہ اس کے دل پر مہر لگادی جاتی ہے، البتہ محض گناہ کے ارتکاب سے کوئی مسلمان دائرہ اسلام سے خارج نہیں ہوتا، الا یہ کہ اس میں اللہ رب العزت کی طرف سے مقرر کردہ فریضہ کی تحقیر شامل ہو، تو یہ کفر کا موجب ہے۔

جہاں تک موجودہ وبا کی مخصوص صورتحال میں، حکومتی پابندی کی وجہ سے جمعہ نہ پڑھنے کا تعلق ہے، تو ان حالات میں وبا سے تحفظ اور حکومتی جائز قانون پر عمل کرنا شریعت کا ہی حکم ہے، ظاہر ہے کہ ان حالات میں جمعہ نہ پڑھنا نماز جمعہ کی تحقیر یا سستی کی وجہ سے نہیں تھا، بلکہ اسی شرعی حکم پر عمل کیا گیا، جوکہ ایک معقول شرعی عذر پر مبنی تھا، جس سے کوئی گناہ نہیں ہوا، کفر تو بہت بڑی بات ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

سنن أبي داؤد: (باب التشدید فی ترک الجمعة، رقم الحدیث: 1052، ط: دار السلام)
عن أبي الجعد الضمريؓ وکانت لہ صحبۃ-أن رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم قال: من ترک ثلاث جمع تہاونًا بہا، طبع اﷲ علی قلبہ۔

بذل المجہود: (30/5، ط: دار البشائر)
المراد بالتہاون التساہل وقلۃ المبالاۃ والاہتمام، ولیس المراد الاستخفاف فإنہا کفر الخ

تکملة فتح الملہم: (باب وجوب طاعۃ الأمراء، 323/3، ط: أشرفیة)
وان المسلم یجب علیہ أن یطیع أمیرہ في الأمور المباحۃ، فإن أمر الأمیر بفعل مباح وجبت مباشرتہ، وإن نہی عن أمر مباح حرم ارتکابہ، ومن ہنا صرح الفقہاء بأن طاعۃ الإمام فیما لیس بمعصیۃ واجبۃ۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 655 May 06, 2020
kia corona virus ki waja se teen jumma se ziyada jumma ki namazen chorne ki sorat me / mein insan kafir ho jay ga?, Will a person become a kaafir if he skips Friday prayers for more than three Fridays due to Corona virus?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Eidain Prayers

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.