عنوان: کریپٹو کرنسی (CRYPTO CURRENCY) / بز کوئن (BIZZ COIN) کے ذریعے معاملات کرنے کا حکم ؟(4343-No)

سوال: مفتی صاحب ! کرپٹو کرنسی (CRYPTO CURRENCY) کا سکہ بز کوئن (BIZZ COIN) میں کاروبار کرنا جائز ہے؟
نوٹ:
کاروبار کا طریقہ یہ ہے کہ یورو (EURO) دینے ہوتے ہیں جن کو ایک سال تک نہیں نکالا جا سکتا اور وہ اس پیسے سے کاروبار کرتے ہیں اور یورو دینے والے کو اس کے حصے کا نفع دیتے رہتے ہیں، جو مارکیٹ کے حساب سے گھٹتا بڑھتا ہے۔

جواب: کریپٹو کرنسی (Crypto Currency) چونکہ کرنسی کی ایک جدید اور ڈیجیٹل شکل ہے، جس کی حقیقیت ابھی مکمل طور پر واضح نہیں ہوئی، نیز اس کے ریٹ میں تیزی سے تبدیلی کی وجہ سے اس میں عدم استحکام اور بہت سے ملکوں میں حکومتوں کی پشت پناہی نہ ہونے اور اس قسم کے دیگر مختلف پہلووں سے علماء کرام اس پر تحقیق کررہے ہیں، لیکن اب تک اس پر شرعی اصولوں کا اطلاق اور اس کی شرعی حیثیت پورے طور پر واضح نہیں ہوسکی ہے، اس لئے فی الحال اس کے ذریعے معاملات میں لین دین کرنے سے احتیاط کرنی چاہئے۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1099 May 09, 2020
crypto currency / bizz coin k zariye mamlat karne ka hukum?, Ruling / Order to transact through CRYPTO CURRENCY / BIZZ COIN?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Business & Financial

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.