عنوان: جو کمرہ نماز کے لیے پہلے سے مختص نہ ہو، اس پورے کمرے کو اعتکاف کے لیے مختص کرنے کا حکم(4384-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب ! کیا کسی ایسے پورے کمرے کو اعتکاف کے لیے مختص کیا جا سکتا ہے، جو پہلے سے نماز کے لیے مختص نہ ہو اور صرف اعتکاف کرنے کے لیے اس کمرے کو نماز کے لیے مختص کیا گیا ہو؟
نیز یہ بھی بتائیں کہ کمرے کے کتنے حصے کو اعتکاف کے لیے مختص کیا جا سکتا ہے؟

جواب: واضح رہے کہ بہتر تو یہ ہے کہ گھر میں جہاں پنج وقتی نماز پڑھی جاتی ہے، وہاں پر ہی اعتکاف کیا جائے، لیکن اگر گھر میں پہلے سے پنج وقتی نماز کے لیےکوئی جگہ مقرر نہ ہو، یا جگہ مقرر ہو، لیکن وہاں اعتکاف کے لیے بیٹھنے میں مشکل ہورہی ہو، تو ایسی مجبوری کی صورت میں گھر میں کسی بھی جگہ کو نماز کے لیے مختص کرکے وہاں پر اعتکاف کے لیے بیٹھا جاسکتا ہے، نیز اعتکاف کے لیے پورے کمرے یا کمرے کے کچھ حصے کو بھی مختص کیا جاسکتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الدر المختار مع رد المحتار: (باب الاعتکاف، 441/2، ط: دار الفکر)

لبث (امرأة في مسجد بيتها) ويكره في المسجد، ولا يصح في غير موضع صلاتها من بيتها كما إذا لم يكن فيه مسجد ولا تخرج من بيتها إذا اعتكفت فيه....الخ
(قوله في مسجد بيتها) وهو المعد لصلاتها الذي يندب لها ولكل أحد اتخاذه كما في البزازية نهر ومقتضاه أنه يندب للرجل أيضا أن يخصص موضعا من بيته لصلاته النافلة أما الفريضة والاعتكاف فهو في المسجد كما لا يخفى۔۔۔ (قوله كما إذا لم يكن فيه مسجد) أي مسجد بيت وينبغي أنه لو أعدته للصلاة عند إرادة الاعتكاف أن يصح۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 448 May 14, 2020
jo kamra / room namaz ke / key lie / lea pehle / pehley se / sey mukhtas / mukkhtas na ho, is pore kamre / complete room ko etikaaf / eatikaaf ke / key lie / lea mukhtas karne / karney ka hokom / hukum / hukom / hokum, Ruling on allocating / making the entire room for I'tikaaf / etikaaf / eatikaaf, which is not already reserved for prayers

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Aitikaf

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.