عنوان: عدت کا حکم مقررہ تاریخ کو صبح کے وقت ختم ہوتا ہے یا شام کے وقت؟(439-No)

سوال: محرم کو صبح دس بجے طلاق ہوئی تھی، میری عدت ختم ہونے میں 6 دن باقی ہیں۔ آپ حضرات سے پوچھنا چاہتی ہوں کہ عدت صبح ختم ہوگی یا شام کو ؟ اور عدت سے اٹھنے کا طریقہ بھی لکھ دیں۔

جواب: واضح رہے کہ مطلقہ (جس کو حیض آتا ہو) کی عدت تین حیض ہے اور اگر حیض نہ آتا ہو تو پھر تین ماہ ہے، لہٰذا اگر آپ کو حیض آتا ہے تو تیسرے حیض سے فراغت کے بعد آپ کی عدت ختم ہوجائے گی۔ عدت سے اٹھنے کا کوئی خاص طریقہ نہیں ہے، بس جو چیزیں عدت میں ممنوع تھیں جیسے نکاح، گھر سے باہر جانا وغیرہ، عدت کے بعد سب مباح ہوجائیں گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم: (البقرۃ، الآیۃ: 228)
وَ الۡمُطَلَّقٰتُ یَتَرَبَّصۡنَ بِاَنۡفُسِہِنَّ ثَلٰثَۃَ قُرُوۡٓءٍ ؕ۔۔۔الخ

و قولہ تعالی: (الطلاق، الآیۃ: 4)
وَ الِّٰٓٔىۡ یَئِسۡنَ مِنَ الۡمَحِیۡضِ مِنۡ نِّسَآئِکُمۡ اِنِ ارۡتَبۡتُمۡ فَعِدَّتُہُنَّ ثَلٰثَۃُ اَشۡہُرٍ ۙ وَّ الِّٰٓٔىۡ لَمۡ یَحِضۡنَ ؕ وَ اُولَاتُ الۡاَحۡمَالِ اَجَلُہُنَّ اَنۡ یَّضَعۡنَ حَمۡلَہُنَّ ؕ وَ مَنۡ یَّتَّقِ اللّٰہَ یَجۡعَلۡ لَّہٗ مِنۡ اَمۡرِہٖ یُسۡرًاo

الھندیۃ: (526/1، ط: دار الفکر)
إذا طلق الرجل امرأته طلاقا بائنا أو رجعيا أو ثلاثا أو وقعت الفرقة بينهما بغير طلاق وهي حرة ممن تحيض فعدتها ثلاثة أقراء سواء كانت الحرة مسلمة أو كتابية كذا في السراج الوهاج. والعدة لمن لم تحض لصغر أو كبر أو بلغت بالسن ولم تحض ثلاثة أشهر كذا في النقاية

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 2364 Jan 06, 2019
Iddat ka Hukm Mukarrarah Tareekh ko Subah (Subh) kay waqt khatam (Khatm) hota hay ya shaam (sham) kay waqt, ke waqt, k waqt, subha, subah, subh, Tarikh, Muqarrarah, Tareekh e Mukarrarah, Tareekh-e-Muqarrar, Ahkam e iddat, Iddah, Iddat period ends at Dawn or Dusk on the due date, Period of Iddat ends in morning or evening on the due date, Iddah period, Time of Iddah, At what time of day Iddat period is completed, Period of waiting is called Iddat, Rulings on Iddat, The waiting period for mensturating woman, The waiting period for non-mensturating woman, The iddah

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Iddat(Period of Waiting)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.