عنوان: صبح کے وقت صدقہ کرنے سے متعلق حدیث(444-No)

سوال: کیا کوئی ایسی حدیث موجود ہے، جس میں صبح کے وقت صدقہ کرنے کی فضیلت آئی ہو، اگر کوئی ایسی حدیث ہے تو اس کا حوالہ ارسال فرمادیں۔

جواب: ایک حدیث شریف بخاری میں ہے، جس میں ہر روز صدقہ کرنے والے کےلئے فرشتوں کی دعا کاذکر ہے اور صدقہ نہ کرنے والے کےلئے بدعا کا ذکر ہے۔
جناب رسول اللہ ﷺ کا ارشاد ہے :
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " مَا مِنْ يَوْمٍ يُصْبِحُ العِبَادُ فِيهِ، إِلَّا مَلَكَانِ يَنْزِلاَنِ، فَيَقُولُ أَحَدُهُمَا: اللَّهُمَّ أَعْطِ مُنْفِقًا خَلَفًا، وَيَقُولُ الآخَرُ: اللَّهُمَّ أَعْطِ مُمْسِكًا تَلَفًا "
(صحیح بخاری :1/194،ط: قدیمی کتب خانہ)
ترجمہ:
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، کوئی دن ایسا نہیں جاتا کہ جب بندے صبح کو اٹھتے ہیں تو دو فرشتے آسمان سے نہ اترتے ہوں، ایک فرشتہ تو یہ کہتا ہے کہ اے اللہ ! خرچ کرنے والے کو اس کا بدلہ دے۔ اور دوسرا کہتا ہے کہ اے اللہ ! ممسک( روکنے والے)اور بخیل کے مال کو تلف کر دے۔
صبح کے وقت صدقہ کرنے سے متعلق دو روایات کاذکر ملتا ہے،
(1)"الصدقات بالغدوات يذهبن بالعاهات "
ترجمہ: صبح کے صدقے آفات کو دُور کر دیتے ہیں۔(فردوس الاخبار، 2/574،ط: دارالکتاب العربی)
( 2)"باكروا بالصدقة فإن البلاء لا يتخطاها"
ترجمہ: صبح سویرے صدقہ دو کہ بَلا صدقہ سے آگے قدم نہیں بڑھاتی۔ (معجم الأوسط،6/9،ط:دارالحرمین)
لیکن یہ دونوں روایات سند کے اعتبار سے کمزور ہیں، علامہ ابن جوزی رحمہ اللہ اور ابن عراق کنانی رحمہ اللہ نے ان روایات کو موضوعات میں ذکر کیا ہے۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1582 Jan 07, 2019
Subah kay waqt Sadqah, Subha kay waqt Sadaqah, Subah ke waqt Sadaqah, Sadaqah, Subha ke waqt Sadqa Karne ki Fazilat, Subha k waqt sadqe ka tarika, Early morning charity, Charity at Dawn, Early morning Sadaqah, Start your day by giving sadaqah, Every morning your joints owe charity, Good time for sadaqah, Good time for charity, Best time for Sadaqah, Best time for charity, Give sadaqah early in the morning

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Interpretation and research of Ahadees

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.