عنوان: لڑکے نعمت اور لڑکیاں رحمت حدیث کی تحقیق (446-No)

سوال: لڑکے نعمت ہیں، ان کے بارے میں پوچھا جائے گا اور لڑکیاں رحمت ہیں، ان کے بارے میں نہیں پوچھا جائے گا۔
مفتی صاحب ! کیا یہ حدیث درست ہے؟

جواب: یہ بات محض ایک مقولہ ہے، حدیث نہیں ہے، تذکرةالاباءوتسلية الأبناء (ص:21ط،دارالسلام) میں شيخ كمال الدين عمربن احمد نےرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف نسبت کرتے ہوئے بغیر سند کے ذکر کی ہے، لیکن درست بات یہ ہے کہ یہ ایک مقولہ ہے جو عربی ادب کی بعض کتابوں میں ان الفاظ کے ساتھ پایا جاتا ہے ؛"البنات حسنات والبنون نعم"( الذخائر و العبقریات البرقوقي،ط:مكتبة الثقافة الدينية)اورابومنصور ثعالبی نے "دررالحکم"(ص،25ط،دارالصحابہ للتراث)میں جعفر بن محمد کے حوالے سے ذکر کیا ہے"قال جعفربن محمد:البنات حسنات و البنون نعم فالحسنات مثاب علیھا والنعم مسئول عنھا"اور علامہ ابن عبد البر رحمہ اللہ نے "بھجةالمجالس"(1/763،ط: دارالکتب العلمیہ بیروت ) میں محمدبن سلیمان کے حوالے سے ذکر کیا"قال محمدبن سلیمان:" البنون نعم والبنات حسنات ،واللہ عزوجل یحازب علی النعم و یجازی علی الحسنات۔"
خلاصہ کلام:
اس ساری تفصیل سے واضح ہوا کہ اس قول کی نسبت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف کرنا درست نہیں ہے۔
واضح رہے کہ بیٹے اور بیٹیاں دونوں ہی اللہ تعالی کی نعمتیں ہیں۔ارشادباری ہے "يَهَبُ لِمَن يَشَاءُ إِنَاثًا وَيَهَبُ لِمَن يَشَاءُ الذُّكُورَ ،أَوْ يُزَوِّجُهُمْ ذُكْرَانًا وَإِنَاثًا ۖ وَيَجْعَلُ مَن يَشَاءُ عَقِيمًا ۚ إِنَّهُ عَلِيمٌ قَدِيرٌ۔(سورت شوری:49)
ترجمہ:
وہ جس کو چاہتا ہے، لڑکیاں دیتا ہے اور جس کو چاہتا ہے، لڑکے دیتا ہے  یا پھر ان کو ملا جلا کر لڑکے بھی دیتا اور لڑکیاں بھی، اور جس کو چاہتا ہے بانجھ بنا دیتا ہے، یقینا وہ علم کا بھی مالک ہے قدرت کا بھی مالک۔ 

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 613 Jan 07, 2019
Bete aur Betiyan Allah ki Naimat hain, Beta Allah ki Naimat, Beti Allah ki Rehmat, hein, Neimat, Nemat, Rahmat, Betiyan Allah Ki Rehmat Hoti Hain, Beti allah ki rehmat hai, Sons and Daugthers are the blessings of Allah, Daughters and sons are the biggest of blessings from Allah, Gift from Allah, Children are blessing of Allah swt, Children are a gift from Allah

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Interpretation and research of Ahadees

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.