عنوان: ایسی اسکرین (Lcd) جو صرف ٹی وی کے طور پر استعمال نہ کی جائے، اسکے کاروبار کا شرعی حکم(4461-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب ! آج کل جو نئے قسم کے ٹیلی ویژن بازار میں دستیاب ہیں، وہ دراصل بس ایک سکرین ہے جس کو ٹی وی کے علاوہ اور مقاصد کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے، تو سوال یہ ہے کہ اس کا کاروبار کرنا کیسا ہے؟
نیز اس سے متعلقہ چیزوں مثلاً کور، ریموٹ، میز وغیرہ کا کاروبار کرنا کیسا ہے؟

جواب: ایسی اسکرین ( Lcd ) جس کا استعمال صرف ٹی وی کے لیے نہ ہو، بلکہ وہ دوسرے مباح اور جائز کاموں میں استعمال ہو سکتی ہو، مثلاً: کمپیوٹر کے مانیٹر کے لیے، سی سی ٹی وی کیمروں کی اسکرین کے لیے، تو ایسی ایل سی ڈی (lcd) کی خرید و فروخت کا کام کرنا جائز ہے، اور اس سے متعلقہ اشیاء، مثلاً : کور، ریموٹ وغیرہ کا کاروبار کرنا بھی جائز ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

بدائع الصنائع: (144/5، ط: دار الکتب العلمیة)
ويجوز بيع آلات الملاهي من البربط، والطبل، والمزمار، والدف، ونحو ذلك عند أبي حنيفة لكنه يكره وعند أبي يوسف، ومحمد: لا ينعقد بيع هذه الأشياء؛ لأنها آلات معدة للتلهي بها موضوعة للفسق، والفساد فلا تكون أموالا فلا يجوز بيعها ولأبي حنيفة - رحمه الله - أنه يمكن الانتفاع بها شرعا من جهة أخرى بأن تجعل ظروفا لأشياء، ونحو ذلك من المصالح فلا تخرج عن كونها أموالا، وقولهما: إنها آلات التلهي، والفسق بها قلنا نعم لكن هذا لا يوجب سقوط ماليتها كالمغنيات، والقيان، وبدن الفاسق، وحياته، وماله، وهذا؛ لأنها كما تصلح للتلهي تصلح لغيره على ماليتها بجهة إطلاق الانتفاع بها لا بجهة الحرمة.

المحیط البرھاني: (350/6، ط : دار الکتب العلمیة)
ويجوز بيع البربط والطبل والمزمار والنرد، وأشباه ذلك في قول أبي حنيفة، وعندهما لا يجوز بيع هذه الأشياء....ولأبي حنيفة: إن هذه الآلات ليست بمحرمة العين، وكونها آلة المعصية إنما يوجب سقوط التقوم والمالية إذا كانت متعينة للمعصية، وهذه الأشياء لم تتعين آلة للمعصية؛ لأن الانتفاع بهذه الأشياء ممكن بوجه حلال بأن يجعل النرد صنجات الموازين، والبربط والطبل والدف ظروف الأشياء، وإذا لم تكن متعينة للمعصية تقومها كالمعيبة فإنه لما تصور الانتفاع يعينها بطريق حلال لا يسقط تقومها وماليتها حتى جاز بيعها كذا ههنا.


واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 891 Jun 06, 2020
aisi screen LCD jo sirf T.V kai toor par istimal na ki jaye us kay karobaar ka shar'ee hukum, A screen (LCD) that is not only used as a TV, the Shari'ah ruling on its business

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Business & Financial

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.