عنوان: جوئے کا کام کرنے والی کمپنی میں ملازمت کرنے کا حکم(45-No)

سوال: مفتی صاحب! میرا ایک دوست جوئے کی کمپنی میں تجربہ حاصل کرنے کے لیے ملازمت کرنا چاہتا ہے، وہ کہہ رہا ہے کہ تنخواہ نہیں لونگا یا لے کر صدقہ کردونگا، کیا میرے دوست کے لیے یہ ملازمت کرنا ٹھیک ہے؟

جواب: واضح رہے کہ مذکورہ کمپنی جو جوئے کا کاروبار کررہی ہے، اس میں آپ کے دوست کا تنخواہ لے کر ملازمت کرنا ناجائز اور حرام ہے، اسی طرح اگر آپ کا دوست صرف مارکیٹنگ Marketing سیکھنے کی غرض سے اس کمپنی کا جز بنتا ہےاور تنخواہ نہیں لیتا، تب بھی آپ کے دوست کا اس کمپنی کا جز بننا ناجائز ہے، کیونکہ اس صورت میں آپ کے دوست کی ذات بهی جوئے کے فروغ اور اشاعت کا سبب بن رہی ہے، جوکہ تعاون علی الاثم یعنی گناه کے کام میں مدد کرنے کے زمرے میں داخل هوتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم: (المائدۃ، الآیۃ: 90)
یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡۤا اِنَّمَا الۡخَمۡرُ وَ الۡمَیۡسِرُ وَ الۡاَنۡصَابُ وَ الۡاَزۡلَامُ رِجۡسٌ مِّنۡ عَمَلِ الشَّیۡطٰنِ فَاجۡتَنِبُوۡہُ لَعَلَّکُمۡ تُفۡلِحُوۡنَo

و قولہ تعالی: (المائدۃ، الآیۃ: 2)
وَ لَا تَعَاوَنُوۡا عَلَی الۡاِثۡمِ وَ الۡعُدۡوَانِ ۪ وَ اتَّقُوا اللّٰہَ ؕ اِنَّ اللّٰہَ شَدِیۡدُ الۡعِقَابِo

الھدایۃ: (238/3، ط: دار احیاء التراث العربی)
"ولا يجوز الاستئجار على الغناء والنوح، وكذا سائر الملاهي"؛ لأنه استئجار على المعصية والمعصية لا تستحق بالعقد.

البحر الرائق: (23/8، ط: دار الکتاب الاسلامی)
قال - رحمه الله - (ولا يجوز على الغناء والنوح والملاهي) ؛ لأن المعصية لا يتصور استحقاقها بالعقد فلا يجب عليه الأجرة من غير أن يستحق عليه؛ لأن المبادلة لا تكون إلا عند الاستحقاق وإن أعطاه الأجر وقبضه لا يحل له ويجب عليه رده على صاحبه

الموسوعۃ الفقھیۃ الکویتیۃ: (290/1، ط: دار السلاسل)
الإجارة على المنافع المحرمة كالزنى والنوح والغناء والملاهي محرمة وعقدها باطل لا يستحق به أجرة.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 705 Dec 22, 2018
Joay k kaam karnay wali company mai mulazmat karnay ka hukum, Ruling about doing Job in a company whose business is related to gambling

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Employee & Employment

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.