عنوان: لڑکی کا بغیر اپنے اولیاء کی اجازت کے غیر کفو میں نکاح کرنا(452-No)

سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ لڑکا اور لڑکی شادی کرنے پر راضی نہیں اور لڑکے کے گھر والے بھی راضی ہیں، لیکن لڑکی کے گھر والے مال کے اعتبار سے قوی ہونے کی وجہ سے انکار کرتے ہیں، تو کیا یہ لڑکا اور لڑکی گھر والوں کی اجازت کے بغیر نکاح کرسکتے ہیں؟کتاب و سنت کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں۔

جواب: نکاح میں کفو کو بہت اہمیت حاصل ہے، لہٰذا لڑکی کو اپنا نکاح والدین (اولیاء) کی اجازت کے بغیر ’’غیرکفو‘‘ میں نہیں کرنا چاہیے، اگر ولی کی اجازت کے بغیر لڑکی خود اپنا نکاح غیر کفو لڑکے سے کرلیتی ہے تو صحیح قول کے مطابق یہ نکاح منعقد ہوجائے گا، البتہ ولی ایسے نکاح کو عدالت سے فسخ کروانے کا اختیار رکھتا ہے، بشرطیکہ ولی اولاد ہونے سے پہلے اپنے اس حق کو استعمال کرلے، ورنہ اس کا یہ حق ختم ہو جائے گا۔
واضح رہے کہ کفائت نسب، آزادی، اسلام، دیانت، مال اور حرفت میں معتبر ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الدر المختار: (کتاب النکاح، باب الولی، 55/3)
(فنفذ نکاح حرة مکلفة بلا ) رضا ( ولی ) والأصل أن کل من تصرف في مالہ تصرف في نفسہ وما لا فلا ( ولہ )أي: للولي ( إذا کان عصبة )….( الاعتراض في غیر الکفء) فیفسخہ القاضي،…. ( ما لم ) یسکت حتی ( تلد منہ ) لئلا یضیع الولد ، وینبغي إلحاق الحبل الظاھر بہ، ( ویفتی) في غیر الکفء ( بعدم جوازہ أصلاً ) وھو المختار ( لفساد الزمان )

کنز الدقائق: (256/1، ط: دار البشائر الاسلامیۃ)
من نكحت غير كفء فرق الولي ورضا البعض كالكل وقبض المهر ونحوه رضا لا السكوت والكفاءة تعتبر نسبا فقريش أكفاء والعرب أكفاء وحرية وإسلاما، وأبوان فيهما كالآباء وديانة ومالا وحرفة

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1788 Jan 07, 2019
Larki ka baghair apnay awlia ki Ijazat kay ghair kafu mein Nikah karna, Awlia, Awliah, bagheir, beghair, apne, apney, ke, gheir, kafu, kefu, wali (walid), Ladki ka nikah, Larki ka nikah, Marriage (Nikah) of a girl in Ghair Kafu (out of caste) without permission of her guardian (wali), Nikah organized in the Ghair Kafu (out-of-caste), ghyr kafu, ghair kafoo, kafo

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Nikah

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.