عنوان: ٹیسٹ ٹیوب عمل کے ذریعہ غسل واجب ہونے کا حکم(454-No)

سوال: کیا فرماتے ہیں علماء کرام آج کل عورت کے رحم میں ایک خاص طریقہ سے منی ڈالی جاتی ہے، جس کو ٹیسٹ ٹیوب بے بی کہا جاتا ہے، آیا اس طریقہ سے رحم میں منی ڈالنے کی صورت میں عورت پر غسل واجب ہوگا یا نہیں؟

جواب: وجوبِ غسل کا سبب خروجِ منی یا دخولِ منی نہیں، بلکہ اصل علت اس میں لذت اور تسکین قلب ہوتی ہے، جو شہوت کے ذریعے حاصل ہوتی ہے، ٹیسٹ ٹیوب بے بی میں لذت اور تسکین کی علت مفقود ہوتی ہے اور اس میں صرف مادہ منویہ عورت کے رحم میں بذریعہ مشین پہنچایا جاتا ہے، ظاہر ہے کہ اس طریقہ سے وہ لذت و تسکین نہیں، جو مرد کے جماع کرنے سے عورت کو حاصل ہوتی ہے، لہٰذا ٹیسٹ ٹیوب بے بی کے ذریعہ مادہ پہنچانے سے غسل واجب نہیں ہوگا، البتہ احتیاطاً غسل کرنا بہتر ہے۔ ہاں ! اگر ٹیسٹ ٹیوب کے عمل کے وقت عورت کو انزال ہوجائے تو تب غسل واجب ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الھندیۃ: (14/1، ط: دار الفکر)
(الفصل الثالث في المعاني الموجبة للغسل وهي ثلاثة) منها الجنابة وهي تثبت بسببين أحدهما خروج المني على وجه الدفق والشهوة من غير إيلاج باللمس أو النظر أو الاحتلام أو الاستمناء.

الدر المختار: (159/1، ط: دار الفکر)
(وفرض) الغسل (عند) خروج (مني) من العضو وإلا فلا يفرض اتفاقا؛ لأنه في حكم الباطن (منفصل عن مقره) هو صلب الرجل وترائب المرأة۔۔۔(بشهوة) أي لذة ولو حكما كمحتلم، ولم يذكر الدفق ليشمل مني المرأة؛ لأن الدفق فيه غير ظاهر

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1181 Jan 07, 2019
Test tube amal kay zariyay ghusl wajid honay ka hukm, hone, test-tube, ke, zariye, Ruling on compulsion of bathing upon test tube procedure, IVF, IUI, Test tube baby, ghusl required after vaginal exam or vaginal ultrasound, Showering, Taking shower, Must do wudu or Ghusl after IVF, In-vitro fertilization

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Medical Treatment

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.