سوال:
مفتی صاحب ! رینٹل (rental) کی تصدیق کے لیے پولیس کو رشوت دینا (جب کہ دیئے بغیر کام نہ ہو) جائز ہے؟
جواب: رشوت لینے اور دینے والے پر حضورِ اکرم ﷺ نے لعنت فرمائی ہے، چنانچہ رشوت لینا اور دینا دونوں ناجائز ہیں، البتہ اگر کسی شخص کا کوئی جائز کام تمام جائز ذرائع و تدابير استعمال کرنے کے باوجود بھی بغیر رشوت دیے نہیں ہو رہا ہو، اور وہ شخص اس چیز کے حصول کا اہل اور حقدار بھی ہو، تو اس صورت میں اپنے اوپر سے دفعِ ظلم کے لیے رشوت دے کر کام کروانے کی گنجائش ہے، تاہم رشوت دینے پر اللہ تعالی سے توبہ و استغفار کرتا رہے، البتہ رشوت لینے والا ہر صورت میں گنہگار ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
رد المحتار: (مطلب في الکلام علی الرشوۃ و الہدیۃ، 362/5، ط: سعید)
الرشوۃ علی اربعۃ اقسام ....الرابع: ما یدفع لدفع الخوف من المدفوع إلیہ علی نفسہ أو مالہ حلال للدافع حرام علی الآخذ۔
الدر المختار: (423/6، ط: سعید)
لا بأس بالرشوة إذا خاف على دینہ۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی