عنوان: قضا نمازوں کا حساب بالغ ہونے کے بعد سے کیا جائے گا (4616-No)

سوال: میں نے حدیث شریف میں پڑھا ہے کہ بچہ سات سال کا ہوجائے، تو اسے نماز پڑھاؤ، اور دس سال کا ہوجائے، تو مار کر نماز پڑھاؤ، اور لڑکے، لڑکی کا بستر بھی الگ کردو، سوال یہ تھا کہ قضا نمازوں کا حساب سات سال کی عمر سے کیا جائے گا، یا بالغ ہونے کے بعد سے کیا جائے گا؟

جواب: حدیث شریف میں سات سال کے بچہ کو نماز کا حکم اسے نماز کا عادی بنانے کے لئے دیا گیا ہے، البتہ نماز بالغ ہونے پر فرض ہوتی ہے، لہذا قضا نمازوں کا حساب بھی بالغ ہونے کے بعد سے ہی کیا جائے گا، اور بلوغت کے بعد جتنی فرض اور وتر نمازیں قضا ہوئیں ہونگی، ان کو قضا کرنا شرعاً ضروری ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

سنن ابي داؤد: (133/1، ط: المکتبة العصریة)
عن عمرو بن شعيب، عن أبيه، عن جده، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «مروا أولادكم بالصلاة وهم أبناء سبع سنين، واضربوهم عليها، وهم أبناء عشر وفرقوا بينهم في المضاجع»،

الھندیۃ: (121/1، ط: دار الفکر)
كل صلاة فاتت عن الوقت بعد وجوبها فيه يلزمه قضاؤها سواء ترك عمدا أو سهوا أو بسبب نوم وسواء كانت الفوائت كثيرة أو قليلة

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 642 Jun 24, 2020
qazaa namazon ka hisaab baaligh honay kay baad kiya jaye ga, The qadha/ qaza / missed prayers will be calculated after reaching adulthood

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.