عنوان: قرآن پاک کا صرف اردو ترجمہ شائع کرنا اور اس کے پڑھنے پر قرآن کریم کا ثواب ملنا(4635-No)

سوال: میرے دوست کا کہنا ہے کہ قرآن شریف کی تلاوت کے بجائے اگر کوئی شخص قرآن مجید کا اردو ترجمہ پڑھے تو اسے بھی قرآن کریم کا ثواب حاصل ہوگا۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا اردو زبان میں قران مجید موجود ہے اور اگر ہے تو کیا اس کو پڑھا جا سکتا ہے اور وہ کہاں سے ملے گا؟

جواب: واضح رہے کہ قرآن کریم کا نزول عربی زبان میں ہوا ہے، عربی رسم الخط کے علاوہ کسی اور زبان میں قرآن مجید کا متن لکھنا اور پڑھنا جائز نہیں ہے، نیز قرآن کریم کا بغیر متن کے صرف ترجمہ کتابی صورت میں شائع کرنا بھی جائز نہیں ہے، لہذا قرآن کریم کی تلاوت کا ثواب عربی الفاظ کی تلاوت پر ہی ملے گا، ترجمہ پڑھنے سے مفہوم سمجھنے کا ثواب تو مل جائے گا، البتہ قرآن کریم کی تلاوت کا ثواب نہیں ملے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم: (یوسف، الایة: 2)
اِنَّا اَنْزَلْنَاہُ قُرْآَنًا عَرَبِیًّْا لَعَلَّکُمْ تَعْقِلُوْنo

رد المحتار: (مطلب في حکم القرأۃ بالشاذ،، 485/1، ط: سعید)
إن الفارسی لیس قرأنا أصلا لانصرافہ في عرف الشرع إلی العربي فإذا قرأ قصۃ صار متکلما بکلام الناس۔

فتح القدیر: (286/1، ط: دار الفكر)
وفيه إن اعتاد القراءة بالفارسية أو أراد أن يكتب مصحفا بها يمنع وإن فعل في آية أو آيتين لا، فإن كتب القرآن وتفسير كل حرف وترجمته جاز (قوله على هذا الخلاف) فعنده يجوز بالفارسية وعندهما لا إلا بالعربية (قوله يعتبر التعارف) فإن بالمتعارف يحصل الإعلام

حاشیة الطحطاوی علی الدر المختار: (مطلب إذا أراد الشروع فیہا کبر، 217/1، ط: رشیدیة)

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1732 Jun 25, 2020
kia urud tarjuma parhne par quraan kareem ka sawaab milayga?, Will reading the Urdu translation of the Holy Quran be rewarded?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Interpretation of Quranic Ayaat

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.