سوال:
مفتی صاحب! بعض جگہوں اخبار، رسالوں میں قرآن مجید کی آیات کو اس انداز سے ڈیزائن کرکے لکھا جاتا ہے کہ ان کو پڑھنا اور سمجھنا مشکل ہو جاتا ہے، جبکہ بسا اوقات ان کو انسان غلط ہی پڑھ لیتا ہے، تو کیا ایسی صورت میں اس طرح پر قرآنی آیات لکھنا صحیح ہے یا نہیں؟
جواب: واضح رہے کہ قرآنی آیات کو اس انداز سے لکھنا کہ ان کے غلط پڑھے جانے کا احتمال ہو، جائز نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
رد المحتار: (248/5)
ویکرہ تصغیرمصحف وکتابتہ بقلم دقیق ای تصغیر حجمہ وینبغی ان یکتبہ باحسن خط وابینہ علیٰ احسن ورق۔ وابیضہ بافخم قلم وابرق مدادویفرج السطورویفخم الحروف ویضخم المصحف
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی