عنوان: شب جمعہ میں سورۃالدخان کی تلاوت کرنے والے کو اللہ رب العزت اسے چار چیزیں عطا فرمائیں گے۔۔۔الخ حدیث کا حکم(4648-No)

سوال: جو شخص شب جمعہ میں سورۃالدخان کی تلاوت کرے گا، اللہ رب العزت اسے چار چیزیں عطا فرماںٔیں گے، اس کے گناہ معاف فرماںٔیں گے، اس کی مغفرت فرمائیں گے، اس کے لیے جنت میں محل بنے گا اور حور عین سے اس کا نکاح کرواںٔیں گے، اور جو شخص رات کے وقت اس کی تلاوت کرے گا تو ستر ہزار (70000) فرشتے اس کے لیے دعائے مغفرت کریں گے اور یہ فضیلت تمام راتوں کے لیے ہے۔ کیا یہ حدیث مستند ہے؟

جواب: واضح رہے کہ سورۃ دخان کے فضائل کے متعلق جو احادیث منقول ہیں، وہ احادیث ضعف سے خالی نہیں ہیں، تاہم اعمال کے فضائل سے متعلق ضعیف حدیث کو بھی قبول کرکے اس کے مطابق عمل کرنے کی گنجائش ہوتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

التفسیر المنیر: (باب فضائل القرآن، 217/13)

ذکر المفسرون احادیث فی فضل سورۃ الدخان، لکنھا لا تخلو من ضعف منھا ما رواہ الدارمی فی مسندہ عن ابی رافع قال: "من قرأ الدخان فی لیلۃ الجمعۃ اصبح مغفورا لہ، وزوج من الحور العین" ورواہ الثعلبی مرفوعاً عن ابی ھریرۃ ان النبی صلی اللہ علیہ وسلم قال: "من قرأ الدخان فی لیلۃ الجمعۃ اصبح مغفورا لہ" وفی لفظ آخر للترمذی: من قرأ حم الدخان فی لیلۃ، اصبح یستغفر کہ سبعون الف ملک" وعن ابی امامۃ قال: سمعت النبی صلی اللہ علیہ وسلم یقول: "من قرأ حم الدخان لیلۃ الجمعۃ او یوم الجمعۃ، بنی اللّٰہ لہ بیتا فی الجنۃ"۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 4216 Jun 26, 2020
soora e dukhaan kay fazaail sai mutalliq ahaadees, Confirmation of Hadith, Hadees, Narration regarding / about the virtues of Surah Dukhan

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Interpretation and research of Ahadees

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.