عنوان: ایک بہن اور بھائی میں پانچ لاکھ کی تقسیم(4667-No)

سوال: مفتی صاحب ! ایک سونے کا سیٹ جس کی مالیت پانچ لاکھ ہے، میراث میں ایک بھائی اور بہن میں تقسیم کرنا ہے، رہنمائی فرمائیں کہ تقسیم کیسے ہو گی؟

جواب: مرحوم والدین کی تجہیز و تکفین، قرض کی ادائیگی اور اگر کسی غیر وارث کے حق میں وصیت کی ہو، تو ایک تہائی (1/3) میں وصیت نافذ کرنے کے بعد کل جائیداد منقولہ و غیر منقولہ کو تین (3) حصوں میں تقسیم کیا جائے گا، جس میں سے بھائی کو دو (2) اور بہن کو ایک حصہ ملے گا۔
اس تقسیم کی رو سے پانچ لاکھ (500000) میں سے بھائی کو تین لاکھ تینتیس ہزار، تین سو تینتیس روپے اور تینتیس پیسے (3,33,333,33) اور بہن کو ایک لاکھ چھیاسٹھ ہزار، چھ سو چھیاسٹھ روپے اور چھیاسٹھ پیسے (1,66,666,66) ملیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم: (النساء، الایۃ: 11)
یوصیکم اللہ فی اولادکم للذکر مثل حظ الانثیین....الخ

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 802 Jun 27, 2020
aik behen or bhai mai paanch laakh ki taqseem , Distribution of Five lakh inheritance between one sister and brother

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Inheritance & Will Foster

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.