سوال:
السلام علیکم، ان ھذا القرآن علی سبعہ احرف فاقرؤ ما تیسر منہ اس کا ترجمہ اور وضاحت فرمادیں۔ جزاک اللہ
جواب: محترم! بخاری شریف کی اس حدیث کے بارے میں محدثین نے بہت تفصیلی بحث کی ہے، مکمل تفصیل اگر آپ کو مطلوب ہے تو "علوم القرآن" حضرت مفتی تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم العالیہ کی کتاب میں اس بارے میں سیر حاصل بحث مذکور ہے، اس کا مطالعہ کرنے سے ان شاءاللہ آپ کو تسلی بخش جواب مل جائے گا۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی