عنوان: کیا شوہر کو کتے سے بھی برا سمجھنے سے نکاح پر اثر پڑے گا؟ (4867-No)

سوال: مفتی صاحب! چند روز پہلے میرا اور میری بیوی کا آپس میں ایک گھریلو معاملہ میں جھگڑا ہوا تھا، بیوی نے غصہ میں آکر مجھ سے کہا کہ "میں تم کو کتے سے بھی برا سمجھتی ہوں"، سوال یہ ہے کہ کیا بیوی کا ایسا کہنے سے ہمارا نکاح پر کوئی اثر پڑے گا؟

جواب: صورتِ مسئولہ میں بیوی کا شوہر کو یہ کہنا کہ "میں تم کو کتے سے بھی برا سمجھتی ہوں" سخت گناہ ہے، لہذا اس پر بیوی کو توبہ و استغفار کرنی چاہیے، تاہم مذکورہ الفاظ کہنے سے میاں بیوی کا نکاح نہیں ٹوٹتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

صحیح البخاری: (19/1، ط: دار طوق النجاة)

عن عبد الله، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «سباب المسلم فسوق، وقتاله كفر»

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 623 Jul 23, 2020
kia shouhar ko kuttay say bhi bura samajhnay say nikkah par asar parega?, Will treating / understanding the husband worse than a dog affect the marriage?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Nikah

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.