resize-left-dar mid-dar right-dar
✨ Ask AI

عنوان: کسی عورت کا تصور کرکے مشت زنی کرنے سے اس کے اصول وفروع کے ساتھ نکاح کا حکم

(69470-No)

سوال: مفتی صاحب! مجھے آج سے دو یا تین سال پہلے مشت زنی کی عادت تھی جس میں کئی دفعہ کسی عورت کا ذہن میں سوچ کر مشت زنی کرلیتا تھا، پھر میں نے اللہ سے اس گناہ سے توبہ کرلی مگر اب کبھی کبھی ذہن میں آتا ہے تو جس عورت کا خیال کرکے مشت زنی کی تھی، اس کی بیٹی، بہن یا ماں سے اگر نکاح کرلوں تو کیا وہ جائز ہوگی یا حرام ہوگی؟

جواب: پوچھی گئی صورت میں اللہ تعالیٰ کے حضور ندامت کے ساتھ توبہ و استغفار کریں اور آئندہ یہ گناہ نہ کرنے کا پختہ عزم کریں۔ محض کسی عورت کا تصوّر کرکے مشت زنی کرنے سے حرمتِ مصاہرت ثابت نہیں ہوتی، اس لیے اس عورت کی بیٹی، بہن یا ماں سے نکاح کرنا شرعاً جائز ہے، بشرطیکہ حرمت کی کوئی دوسری شرعی ممانعت نہ ہو۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

‏*الهداية في شرح بداية المبتدي: (1/ 187، ط: دار إحياء التراث)*
‏قال: «ومن زنا بامرأة حرمت عليه أمها وبنتها». وقال الشافعي رحمه الله: الزنا لا يوجب حرمة المصاهرة؛ لأنها نعمة فلا تنال بالمحظور. *ولنا أن الوطء سبب الجزئية بواسطة الولد حتى يضاف إلى كل واحد منهما كملا، فتصير أصولها وفروعها كأصوله وفروعه، وكذلك على العكس،* والاستمتاع بالجزء حرام إلا في موضع الضرورة، وهي الموطوءة، والوطء محرم من حيث إنه سبب الولد لا من حيث إنه زنا.
«ومن مسته امرأة بشهوة حرمت عليه أمها وبنتها۔۔۔».

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Nikah