عنوان: بیوی کو مذاق میں بہن کہنا (4868-No)

سوال: اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو مذاق کے طور پر غلطی سے یہ کہہ دے کہ "آپ میری بہن ہو"، تو کیا اس سے نکاح ٹوٹ جائے گا؟

جواب: بیوی کو بہن کہنا مکروہ ہے، لہذا اس سے اجتناب کرنا چاہیے، حدیث شریف میں آتا ہے کہ "حضور ﷺ نے ایک آدمی کو سنا کہ وہ اپنی بیوی کو بہن کہہ رہا تھا، تو آپ ﷺ نے اس کو ناپسند کیا، اور اس سے منع فرمایا"، تاہم بیوی کو بہن کہنے سے نکاح نہیں ٹوٹتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

رد المحتار: (470/3، ط: دار الفکر)

فقد صرحوا بأن قوله لزوجته يا أخية مكروه. وفيه حديث رواه أبو داود «أن رسول الله - صلى الله عليه وسلم - سمع رجلا يقول لامرأته يا أخية فكره ذلك ونهى عنه»۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1397 Jul 23, 2020
biwi ko mazaaq mai behen kehna, Jokingly calling to wife as sister

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Divorce

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.