سوال:
کیا قربانی کرنے کے بعد جانور کی کھال کو صدقہ کرنا ضروری ہے یا اپنے استعمال میں بھی لا سکتے ہیں اور کیا اس کو بیچ بھی سکتے ہیں؟
جواب: قربانی کرنے والا شخص جانور کی کھال فروخت کرنے سے پہلے خود استعمال کر سکتا ہے اور کسی مالدار یا غریب شخص کو بھی دے سکتا ہے، لیکن اگر قربانی کرنے والے نے کھال فروخت کر دی تو اس رقم کو فقراء و مساکین پر صدقہ کرنا واجب ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
رد المحتار: (328/6، ط:دار الفکر)
ویتصدق بجلدہا أو یعمل منہ نحو غربال وجراب وقربۃ وسفرۃ ودلوٍ أو یبدلہ بما ینتفع بہ باقیًا کما مر، لا بمستہلک کخل ولحم ونحو، وکدراہم؛ فإن بیع اللحم أو الجلد بہ أي بمستہلک أو بدراہم تصدق بثمنہ أي وبالدراہم فیما لو أبدلہ بہا، ولا یعطي أجر الجزار منہا؛ لأنہ کبیع؛ لأن کلا منہما معاوضۃ؛ لأنہ إنما یعطي الجزار بمقابلۃ جزرہ والبیع مکروہ، فکذا ما في معناہ کفایۃ الخ۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی