عنوان: ٹورنامنٹ میں ملنے والی انعامی رقم کا حکم(4918-No)

سوال: مفتی صاحب ! مختلف کھیلوں کا ایسا ٹورنامنٹ جس میں مقابلہ میں شریک تمام ٹیموں سے ایک مخصوص رقم مثلاً: تین ہزار (3000) روپے بطور انٹری فیس لی جاتی ہے اور پھر وہ دو ٹیمیں جو بقیہ ٹیموں کو ہرا کر اپنی کارکردگی کی بنا پر فائنل میں پہنچتی ہیں، تو ان دونوں ٹیموں میں سے جو فائنل جیتتی ہے، اسے انٹری فیس سے زیادہ مثلاً: پندرہ ہزار (15000) روپے انعام دیا جاتا ہے اور فائنل ہارنے والی ٹیم کو انٹری فیس سے زیادہ مثلاً: دس ہزار (10000) روپے انعام دیا جاتا ہے اور بقیہ ہارنے والی ٹیموں کو کچھ نہیں ملتاہے۔ کیا اس طرح ٹورنامنٹ میں شامل ہو کر جیتنے والی تیم کا انعام حاصل کرنا جائز ہے؟

جواب: واضح رہے کہ قمار (جوا) ہر اس معاملے کو کہا جاتا ہے، جس میں کسی مال کا مالک بنانے کو اس شرط کے ساتھ معلق کیا جائے، جس کے ہونے اور نہ ہونے دونوں کا یکساں امکان ہو، اور اسی طرح خالص نفع یا خالص نقصان برداشت کرنے کی دونوں جانب بھی برابر ہوں، بالفاظ دیگر کسی غیر یقینی چیز پر اپنا مال داؤ پر لگا دینا شریعت میں "جوا" کہلاتا ہے۔
ان تعریفات کے سمجھنے کے بعد یہ بات واضح ہوتی ہے کہ کرکٹ میچ کی مروجہ صورت میں ہر ٹیم ایک مخصوص مقدار میں رقم اس Risk پر لگاتی ہے، یا تو وہ رقم پوری کی پوری ڈوب جائے گی اور دوسری ٹیم کو مل جائے گی، یا پھر یہ رقم دوسری ٹیم کی رقم کو کھینچ کر لے آئے گی، اور یہ شریعت کی اصطلاح میں قمار "جوا" ہے،جوکہ ناجائز اور حرام ہے۔
البتہ ٹورنامنٹ میچ فیس اگر صرف انتظامات کرنے کے لیے وصول کی جائے، جیتنے والی ٹیم کو انعام میں یہ رقم نہ دی جائے، بلکہ انعام کوئی تیسرا فریق یا انتظامیہ اپنے طور پر دے، تو انعام کی یہ صورت جائز ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم: (المائدۃ، الایة: 90- 91)
یٰأَیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا إِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَیْسِرُ وَالْأنْصَابُ وَالْأَزْلاَمُ رِجْسٌ مِّنْ عَمَلِ الشَّیْطَانِ فَاجْتَنِبُوْہُ لَعَلَّکُمْ تُفْلِحُوْنَo إِنَّمَا یُرِیْدُ الشَّیْطَانُ أَنْ یُّوْقِعَ بَیْنَکُمُ الْعَدَاوَةَ وَالْبَغْضآءَ فِیْ الْخَمْرِ وَالْمَیْسِرِ وَیَصُدَّکُمْ عَنْ ذِکْرِ اللہِ وَعَنِ الصَّلٰوةِ، فَہَلْ أَنْتُمْ مُّنْتَہُوْنَo

روح المعانی: (694/2، ط: رشیدیة)
وفی حکم ذلک جمیع انواع القمار من النرد والشطرنج وغیرھما حتی ادخلوا فیہ لعب الصبیان بالجوز والکعاب والقرؑۃ فی غیر القسمۃ و جمیع انواع المخاطرۃ والرھان وعن ابن سیرین کل شئی فیہ خطر فھو من المیسر۔

فتح القدیر للشوکانی: (336/1)
المیسر میسران میسر اللھو امیسر القمار فمن میسر اللھو النرد، والشطرنج، والملاھی کلھا، ومیسر القمار ما یتخاطر الناس علیہ، ای فیہ مخاطرۃ الربح والخسارۃ بانواع من الالعاب وا لشروط ککل انواع القمار الموجودۃ ولتی یمکن ان توجد

رد المحتار: (355/3، ط: سعید)
تعلیق التملیک علی الخطر والمال من الجانبیین۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 2437 Jul 27, 2020
tornament / tornamint me / mey milne / milney wali enaami / inaame raqam / amount ka hokom / hokum, Order of prize money received / win in the tournament

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Loan, Interest, Gambling & Insurance

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.