عنوان: بیس دن کا اعتکاف(4968-No)

سوال: کیا حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی بیس دن کا اعتکاف بھی فرمایا ہے یا ہمیشہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم رمضان کے آخری دس دنوں کا ہی اعتکاف فرماتے تھے۔

جواب: بیس دن کا اعتکاف کرنا بھی حدیث سے ثابت ہے، البتہ آپ صلی الله عليه وسلم کی عام عادت طیبہ دس دن کی تھی۔

جس سال آپ صلی الله عليه وسلم کی وفات ہوئی، آپ نے بیس دن کا اعتکاف کیا، حضرت جبریل علیہ السلام ہر سال دس دن میں قرآن مجید کا ایک دور فرماتے تھے، آخری سال دو مرتبہ دور فرمایا، اس وجہ سے نبی کریم صلی الله عليه وسلم نے بیس دن کا اعتکاف فرمایا، یا اس وجہ سے کہ یہ آخری سال ہے، زیادہ موقع مل جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

صحیح البخاری: (274/1، ط: قدیمی)
عن ابی ھریرۃ رضی اللہ عنہ کان النبی صلی اللہ علیہ وسلم یعتکف فی کل رمضان عشرۃ ایام فلما کان العام الذی قبض فیہ اعتکف عشرین یوما۔

و فیه ایضاً: (748/2، ط: قدیمی)
عن ابی ہریرۃؓ قال کان یعرض علی النبی صلی اﷲ علیہ وسلم القرآن کل عام مرۃ ای من الختم فعرض علیہ مرتین من العام الذی قبض الی قولہ فاعتکف عشرین فی العام الذی قبض۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 639 Jul 29, 2020
bees din / twenty days ka aetikaaf , Twenty days aetikaaf

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Aitikaf

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.