سوال:
کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ معتکف کو اگر تہجد یا کوئی دوسرے نوافل وغیرہ پڑھنے ہوں، تو اس کیلئے وضو کرنے کے لئے مسجد سے باہر جا سکتا ہے یا نہیں؟
جواب: فرض نماز کے علاوہ سنت اور نوافل، مثلاََ: اشراق، چاشت، اوابین اور تہجد وغیرہ کے لیے وضو کرنے وضو خانہ جا سکتا ہے، کیونکہ نماز کے لیے وضو کرنا حاجتِ شرعیہ میں داخل ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الھندیۃ: (212/1، ط: رشیدیة)
ومن الاعذار الخروج للغائط والبول واداء الجمعۃ) فاذا خرج لبول او غائط لابأس بان یدخل بیتہ ویرجع الی المسجد کما فرغ من الوضوء ولو مکث فی بیتہ فسد اعتکافہ وان کان ساعۃ عند ابی حنیفۃ رحمہ اﷲ کذا فی المحیط۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی