سوال:
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر عورت اعتکاف میں بیٹھنا چاہے، اور وہ شادی شدہ ہو، تو اعتکاف میں بیٹھنے کے لئے اپنے شوہر سے اجازت لینا ضروری ہے یا نہیں؟
جواب: اگر عورت کا شوہر ہے، تو اس کی اجازت کے بغیر اعتکاف میں نہ بیٹھے، اور اگر شوہر نے بیوی کو اعتکاف میں بیٹھنے کی اجازت دے دی ہے، تو پھر بعد میں اعتکاف سے منع کرنے کا اختیار نہیں ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الھندیۃ: (211/1، ط: رشیدیة)
فیصح من المرأۃ والعبد باذن المولیٰ والزوج ان کان لھا زوج کذا فی البدائع فان اذن لھا الزوج بالاعتکاف لم یکن لہ ان یمنعھا بعد ذلک....الخ
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی