عنوان: تیمار داری کے لیے جانا(5002-No)

سوال: مفتی صاحب! اعتکاف کے دوران معتکف کے گھر والوں میں سے بیوی یا کوئی بچہ وغیرہ بیمار ہو، معتکف اگر اعتکاف کے دوران ان کی تیمارداری کے لئے مسجد سے نکل جائے، تو اس کے اعتکاف کا کیا حکم ہے؟

جواب: معتکف کی بیوی، والدین یا اولاد سخت بیمار ہوگئے، ان کی تیمارداری کے لیے کوئی نہیں، اور معتکف مجبور ہو کر ان کی تیمارداری کے لیے مسجد سے باہر نکلا، تو اعتکاف فاسد ہو جائے گا، اگرچہ گنہگار نہیں ہوگا، لیکن قضا لازم ہوگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الھندیۃ: (212/1، ط: رشیدیہ)

ولا یخرج لعیادۃ المریض کذا فی البحر الرائق۔ ولو خرج لجنازۃ یفسد اعتکافہ وکذا لصلاتھا۔۔۔۔۔۔۔۔وکذا اذا خرج ساعۃ بعذر المرض فسد اعتکافہ۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 604 Aug 11, 2020
temaardari / timaardari ke / key lie / liye jana, Going for the nursing / looking after a sick patient

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Aitikaf

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.