سوال:
کیا اعتکاف کے دوران معتکف مسجد میں سامان کی خرید وفروخت کر سکتا ہے یا نہیں؟
جواب: معتکف کا خرید و فروخت کے لئے مال اور سامان مسجد میں لانا مکروہ تحریمی ہے، البتہ خریدوفروخت کا وہ معاملہ جو اس کے لئے اور اس کے بال بچوں کے لئے ضروری ہے، مسجد میں کرنا جائز ہے، لیکن سامان مسجد میں لانا منع ہے، اور مسجد میں تجارتی معاہدہ کرنا جائز نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
مراقی الفلاح: (باب الاعتکاف، ص: 580)
وکرہ احضار المبیع فیہ لان المسجد محرز عن حقوق العباد فلا یجعلہ کالدکان۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی