سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب! اگر کوئی عورت اعتکاف میں بیٹھے اور دوران اعتکاف اس کے حیض کے ایام شروع ہوجائیں، تو اس کے اعتکاف کا کیا حکم ہوگا؟
جواب: اگر کوئی عورت اعتکاف میں بیٹھے، اور اعتکاف کے دنوں میں اس کے حیض کے دن شروع ہوجائیں، تو اعتکاف ختم ہوجائے گا، کیونکہ اعتکاف کے لئے حیض وغیرہ سے پاک ہونا ضروری ہے، البتہ جس دن حیض آیا ہے، اس ایک دن کے اعتکاف کی قضا کرنا لازم ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
بدائع الصنائع: (کتاب الاعتکاف، 32/3)
ولو حاضت المرأۃ فی حال الاعتکاف فسد اعتکافھا لان الحیض ینافی اھلیۃ الاعتکاف لمنافاتھا الصوم ولھذا منعت من انعقاد الاعتکاف فتمنع من البقاء۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی