سوال:
"السلام علیکم! مفتی صاحب! میں آپ سے یہ سوال کرنا چاہتا ہوں کہ ایک خصوصی مقصد والی حصولیابی کمپنی (SPAC) کا آئی پی او لانچ ہوا ہے جس پر کوئی بینک قرضہ نہیں ہے اور یہ محض لوگوں سے سرمایہ اکٹھا کر رہی ہے۔ یہ کمپنی بعد میں فیصلہ کرے گی کہ اسے کس کمپنی کے ساتھ انضمام کرنا ہے، اور وہ کمپنی شریعہ کمپلائنٹ بھی ہو سکتی ہے اور غیر شریعہ بھی تو کیا انیشلی ابھی اس کے آئی پی او میں سرمایہ کاری کرنا جائز ہے؟ اور جب یہ بعد میں کسی کمپنی کے ساتھ انضمام کا اعلان کرے، اس وقت اس کے کاروبار کو دیکھ کر منافع کے ساتھ نکل جانا کیسا ہے؟ یا پھر اگر کاروبار شریعہ کے مطابق ہو تو اس میں انویسٹڈ رہنا کیسا ہے؟
جواب: پوچھی گئی صورت میں چونکہ آئی پی او (Initial Public Offering) لانچ ہونے کے بعد کمپنی کے کاروبار کی نوعیت، عملی طریقہ کار اور سرمایہ کاری کی شرائط وضوابط وغیرہ کے سلسلے میں مکمل تفصیلات معلوم نہیں ہیں، اس لیے اس وقت اس میں سرمایہ کاری کے جائز یا ناجائز ہونے سے متعلق حتمی رائے نہیں دی جا سکتی۔
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی