عنوان: معتکف کا جمعہ کے غسل کے لئے نکلنا(5035-No)

سوال: مفتی صاحب! رمضان کے آخری عشرے کے اعتکاف کا کیا حکم ہے؟ اور کیا معتکف جمعہ کے غسل کے لیے مسجد سے نکل سکتا ہے یا نہیں؟

جواب: رمضان المبارک کے آخری عشرے کا اعتکاف سنت مؤکدہ علی الکفایہ ہے، اس میں واجب غسل کے علاوہ جمعہ وغیرہ کے غسل کے لئے نکلنے کی اجازت نہیں ہے، اگر نکلے گا تو اعتکاف فاسد ہوجائے گا، ایک دن ایک رات اعتکاف کی قضا روزے کے ساتھ کرنا لازم ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الدر المختار: (باب الاعتکاف، 444/2- 445، ط: سعید)
وحرم علیہ ای علی المعتکف اعتکافا واجبا اما النفل فلہ الخروج۔۔۔۔ (الخروج الا لحاجۃ الانسان) طبعیۃ کبول وغائط وغسل لو احتلم ولا یمکنہ الاغتسال فی المسجد۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1676 Aug 18, 2020
mutakif ka jummay kay ghusal kay liye nikalna, Mutakif Going out for the Friday Ghusal / bath

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Aitikaf

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.