عنوان: سامان ساتھ رکھنا(105043-No)

سوال: اعتکاف میں معتکف حضرات کے لئے اپنے ساتھ سامان وغیرہ مسجد میں رکھنا کیسا ہے؟ کیا یہ سنت کے خلاف ہے؟

جواب: معتکفین کے لئے حسب ضرورت اپنے ساتھ سامان رکھنا جائز ہے، مثلاً: بستر، کپڑے، تکیہ، چادر، برتن، تیل، صابن وغیرہ رکھنا درست ہے، یہ سنت کے خلاف نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

کذا فی الفقہ علی المذاھب الاربعۃ:

وأما ادابہ: فمنھا ان یستصحب ثوبا غیر الذی علیہ لانہ ربما احتاج۔

(کتاب الفقه على مذاہبِ الاربعۃ، 1/498، ط: دار الحدیث، قاہرۃ)

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی
Print Views: 166

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Aitikaf

Copyright © AlIkhalsonline 2021. All right reserved.

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com