عنوان: شوہر، 4 بیٹے اور 6 بیٹیوں کے درمیان ایک کروڑ کی تقسیم(5057-No)

سوال: کیا فرماتے ہیں علماء کرام اور مفتیان عظام اس مسئلے کے بارے میں کہ
ایک عورت فوت ہوگئی، جس کی ملکیت میں 7 مرلے کا مکان ہے، جس کی قیمت ایک کروڑ ہے، وارث 4 بیٹے، 6 بیٹیاں اور خاوند ہے۔
براہ کرم ان ورثاء میں ایک کروڑ کی شرعی تقسیم فرمادیں۔ جزاک اللہ خیرا

جواب: مرحومہ کی تجہیز و تکفین، قرض کی ادائیگی اور اگر کسی کے لیے جائز وصیت کی ہو، تو ایک تہائی (1/3) میں وصیت نافذ کرنے کے بعد کل جائیداد کو چھپن (56) حصوں میں تقسیم کیا جائے گا، جس میں سے شوہر کو چودہ (14)، چار بیٹوں میں سے ہر ایک بیٹے کو چھ (6) اور چھ بیٹیوں میں سے ہر ایک بیٹی کو تین حصے ملیں گے۔
اس تقسیم کی رو سے ایک کروڑ (10000000) روپوں میں سے شوہر کو پچیس لاکھ (2500000)، ہر ایک بیٹے کو دس لاکھ اکہتر ہزار چار سو اٹھائیس روپے اور ستاون پیسے (10,71,428,57) اور ہر ایک بیٹی کو پانچ لاکھ پینتیس ہزار سات سو چودہ روپے اور انتیس پیسے (5,35,714,29) ملیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم: (النساء، الایۃ: 11)
یوصیکم اللہ فی اولادکم للذکر مثل حظ الانثیین....الخ

و قوله تعالیٰ: (النساء، الآیة: 12)
فان کان لھن ولد فلکم الربع مما ترکن ....الخ

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 859 Aug 20, 2020
shouhar 4 bete or 6 baitiyon kay darmiyaan aik crore ki taqseem , 1 crore divided between husband, 4 sons and 6 daughters

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Inheritance & Will Foster

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.