عنوان: کسی غیر مسلم کی کامیابی پر مسلمان کا "ماشاءاللہ" کہنے کا شرعی حکم (5134-No)

سوال: مفتی صاحب! کیا ہم کسی غیر مسلم (ہندو، عیسائی وغیرہ) کی کامیابی پر ماشاء اللہ کہہ سکتے ہیں؟

جواب: واضح رہے کہ "مَا شَاءَ ٱللَّٰه"ُ کے معنی ہے "جو اللہ چاہے"۔ اس کے استعمال کا مقصد خیر و برکت کی دعا ہے، اور کافر کیلیے خیر و برکت کی دعا کرنا جائز نہیں ہے، لہذا کسی غیر مسلم کی کامیابی پر "ماشاءاللہ" کہنا جائز نہیں ہے، البتہ اس کے بجائے ہدایت کی دعا کرنی چاہیے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

تفسیر القرطبی: (227/9، ط: دار الکتب المصریة)
الثالثة- واجب على كل مسلم أعجبه شي أن يبرك، فإنه إذا دعا بالبركة صرف المحذور لا محالة، ألا ترى قوله عليه السلام لعامر:" ألا بركت" فدل على أن العين لا تضر ولا تعدو إذا برك العائن، وأنها إنما تعدو إذا لم يبرك. والتبريك أن يقول: تبارك الله أحسن الخالقين! اللهم بارك فيه.

الموسوعة الفقھیة الکویتیة: (المادۃ: التحیة، 308/10، ط: وزارة الأوقاف و الشئون الإسلامية)
وأما حكم التحية بغير السلام للكافر، فيرى الحنفية والمالكية، وبعض الشافعية والحنابلة: أنها مكروهة ما لم تكن لعذر، أو غرض كحاجة أو جوار أو قرابة، فإذا كانت لعذر فلا كراهة فيها. وذهب الشافعية والحنابلة في الراجح عندهم، إلى حرمة تحية الكفار ولو بغير السلام.

الھندیة: (348/5، ط: دار الفکر)
ولا يدعو للذمي بالمغفرة ولو دعا له بالهدى جاز لأنه - عليه السلام - قال «اللهم اهد قومي فإنهم لا يعلمون» كذا في التبيين....
إذا قال للذمي أطال الله بقاءك إن كان نيته أن الله تعالى يطيل بقاءه ليسلم أو يؤدي الجزية عن ذل وصغار فلا بأس به وإن لو ينو شيئا يكره كذا في المحيط.
ولو دعا للذمي بطول العمر قيل لا يجوز لأن فيه التمادي على الكفر وقيل يجوز لأن في طول عمره نفعا للمسلمين بأداء الجزية فيكون دعاء لهم وعلى هذا الاختلاف الدعاء له بالعافية كذا في التبيين.

تفسیر معارف القرآن: (یوسف، الایة: 67، 107/5، ط: ادارۃ المعارف)
علام یقتل احدکم اخاہ الا برکت، ان العین حق۔
اس حدیث سے یہ بھی معلوم ہوا کہ جب کسی شخص کو کسی دوسرے کی جان ومال میں کوئی اچھی بات تعجب انگیز نظر آئے تو اس کو چاہیے کہ اس کے واسطے یہ دعا کرے کہ اللہ تعالی اس میں برکت عطا فرمادیں، بعض روایات میں ہے کہ ماشاءاللہ لاقوة الا باللہ، کہے، اس سے نظر بد کا اثر جاتا رہتا ہے۔

تفسیر روح القرآن: (758/5، ط: مکتبة الجامعة البنوریة العالمیة)
اس واقعہ سے یہ سبق اور تعلیم ملتی ہے کہ انسان کو اگر کوئی چیز اچھی لگے تو اسے دیکھ کر ماشاءاللہ، بارک اللہ وغیرہ کے الفاظ کہے، اس سے نظر بد کے اثرات نہیں پڑتے۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 2426 Sep 06, 2020
kisi gair muslim ki kamyaabi par musalmaan ka Masha Allah kehne ka shar'ee hukum, Sharia ruling / order / command of a Muslim to say "Mashallah" upon the success of a non-Muslim

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Characters & Morals

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.