عنوان: نفاس کے خون کے بعد آنے والی سفید رطوبت کا نفاس میں شمار ہونا(5154-No)

سوال: ایک عورت کو بچے کی پیدائش کے بعد تقریباً دس دن تک خون آیا، اس کے بعد خون بند ہوگیا، لیکن سفید سی رطوبت بالکل بے رنگ کی آتی رہی، کیا یہ بھی نفاس میں شامل ہے یا نہیں؟

جواب: واضح رہے کہ نفاس کی زیادہ سے زیادہ مدت چالیس دن ہے اور کم سے کم کی کوئی حد مقرر نہیں ہے، لہذا پوچھی گئی صورت میں دس دن نفاس کا خون آنے کے بعد نظر آنے والی خالص سفید رطوبت نفاس شمار نہیں ہوگی، بلکہ یہ نفاس ختم ہونے کی علامت ہے۔ اس دوران عورت پر نماز روزہ لازم ہے، البتہ اس سفیدی کے کپڑوں یا بدن پر لگ جانے سے کپڑے یا بدن ناپاک ہوجاتے ہیں، لہذا ان کا دھونا ضروری ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الھدایة: (باب الحیض، 64/1)
لما قال المرغینانی (:و ماتراه المرأة من الحمرة و الصفرة و الکدرة فی أيام الحیض حیض حتی تری البیاض خالصًا ۔

الفقه الاسلامی و ادلته: (باب الحیض، 613/1، ط: دار الفكر)
ورأی الحنفیة: أن الوان دم الحیض ستة: السواد، والحمرة والصفرة، والکدرة، والخضرة، والتربیة(أي علی لون التراب) علی الأصح: فکل ما یری فی أيام الحیض من هذه الدماء فهو حیض، حتی تری البیاض الخالص: وهو شییٔ یشبه المخاط یخرج عند انتهاء الحیض أوهو القطن الذی تختبر به المرأة نفسها، إذا خرج أبیض، فقد طهرت۔

و فیه أیضاً: (618/1، ط: دار الفكر)
والمراد بالطهر: هو زمان نقاء المرأة من دم الحیض والنفاس وللطهر علامتان: جفاف الدم أو جفوفه والقصة البیضاء: هی ماء ابیض رقیق یأتی فی آخر الحیض۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1663 Sep 09, 2020
kia nifaas kay khoon kay anay kay baad waali sufaid rutoobat nifaas shumaar hogi?, Will the white liquid / discharge after the blood of Nifas count as Nifas?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Purity & Impurity

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.