عنوان: جنت میں جنتی کی عمر (5157-No)

سوال: جنت میں جانے کے بعد انسان کی عمر کتنی ہوگی؟ کیا جس عمر میں اس کا انتقال ہوا ہے، جنت میں جانے کے بعد وہی عمر ہوگی یا وہاں جوان کر کے داخل کیا جائے گا؟

جواب: ترمذی شریف میں حضرت معاذ بن جبل رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: "جنتی جنت میں اس حال میں داخل ہوں گے کہ ان کے جسم پر بال نہیں ہوں گے، وہ امرد ہوں گے، سرمگیں آنکھوں والے ہوں گے اور تیس یا تینتیس سال کے ہوں گے"۔ (سنن ترمذی، حدیث نمبر: 2545)
اس حدیثِ مبارکہ سے معلوم ہوا کہ اہل جنت کو جوانی کی عمر ( تیس یا تینتیس سال) میں جنت میں داخل کیا جائے گا، اگرچہ ان کا انتقال بڑٰھاپے میں ہوا ہو۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

سنن الترمذی: (رقم الحدیث: 2545)

عن معاذ بن جبل أن النبی صلی الله عليه وآله وسلم قال يدخل أهل الجنة الجنة جردا مردا مکحلين ابناء ثلاثين أو ثلاث وثلاثين سنة.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 2604 Sep 10, 2020
jannati ki umar kia hogi?, What will be the age of the people of heaven?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Beliefs

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.