عنوان: امام مہدی اور عیسیٰ علیہ السلام ایک ہی شخصیت ہیں؟ (105161-No)

سوال: مفتی صاحب! ایک بات یہ معلوم کرنی تھی کہ امام مھدی دنیا میں تشریف کب تشریف لائیں گے؟ کیا امام مہدی اور عیسیٰ علیہ السلام ایک ہی شخصیت ہے یا دونوں الگ الگ شخصیات ہیں؟

جواب: امام مہدی اور حضرت عیسی علیہ السلام دو الگ الگ شخصیات ہیں، قرب قیامت میں پہلے حضرت امام مہدی تشریف لائیں گے، ان کے ظہور کے تقریبا سات سال بعد دجال نکلے گا، پھر دجال سے مقابلہ کرنے کے لئے حضرت عیسی علیہ السلام کا نزول ہوگا، جو دجال کو قتل کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

کما فی الحدیث النبوی:

قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہ صَلّی اللّٰہ عَلَیْہِ وَسلّم اَلْمَہْدِیْ مِنِّی اَجْلٰی الْجَبْہَۃِ اَقْنٰی الْاَنْفِ یَمْلأ الْارْضَ قِسْطاً وَعَدْلًا کَمَا مُلِئَتْ ظُلْماً وَجَوْراً وَیَمْلِکُ سَبْعَ سِنِیْنَ ۔

(ابوداؤد شریف ج2؍ص:588)

کذا فی تھذیب التھذیب:

وقد تواتر الأخبار واستفاضت لکثرت رواتہا عن المصطفی في المہدي من أہل بیتہ وأنہ یملک سبع سنین ویملأ الأرض عدلا وأن عیسی علیہ السلام یخرج فیساعدہ علی قتل الدجال وأنہ یوم ہذہ الأمۃ وعیسی علیہ السلام خلفہ۔

(تھذیب التہذیب ج:9 ص:126)


واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

(مزید سوالات و جوابات کیلئے ملاحظہ فرمائیں)
http://AlikhlasOnline.com

عقائد میں مزید فتاوی

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Beliefs

20 Sep 2020
01 Safar 1442

Copyright © AlIkhalsonline 2020. All right reserved.

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com