عنوان: پانی نہ ملنے کی صورت میں تیمم کب کرے؟(105175-No)

سوال: مولانا صاحب ! تیمم ابتداء وقت نماز یا آخری وقت کرنا چاہیے؟ اگر کوئی ابتداء وقت میں تیمم سے نماز پڑھے، پھر وقت کے رہتے ہوئے پانی مل جائے تو کیا حکم ہے؟

جواب: واضح رہے کہ اگر وضو کے لیے پانی ایک میل کی مسافت تک موجود نہ ہو، اور نہ ہی نماز کے وقت کے اندر پانی ملنے کا غالب گمان ہو، تو نماز کے ابتدائی وقت میں تیمم کرکے نماز پڑھ سکتا ہے، بعد میں اگر پانی مل بھی جائے، تو اس کی نماز ہوگئی، اب لوٹانے کی ضرورت نہیں ہے، خواہ وہ پانی وقت کے اندر ملا ہو یا وقت گزرنے کے بعد۔
لیکن اگر پانی نہ ملنے کی وجہ سے تیمم کرکے نماز پڑھنا شروع کردے، اور دوران نماز پانی مل جائے، تو اب وضو کرکے ازسر نو نماز پڑھنا ضروری ہوگا۔
اگر نماز کے وقت کے اندر پانی مل جانے کا غالب گمان ہو، تو نماز کو مؤخر کرنا مستحب ہے، اگر پانی مل جائے، تو وضو کر کے نماز ادا کرلے، اور اگر نہ ملے اور نماز کا وقت ختم ہونے کا اندیشہ ہو، تو تیمم کر کے نماز ادا کرلے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:


کما فی الحدیث النبوی:

عن على رضى الله عنه قال : إذا أجنب الرجل فى السفر تلوم ما بينه وبين آخر الوقت ، فإن لم يجد الماء تيمم وصلى۔

(سنن البيهقي لأبی بكر رقم الحدیث: 1142 ج:1 ص: 232)

وفی الحدیث النبوی:

عن أبي سعيد الخدري رضى الله عنه قال خرج رجلان في سفر فحضرت الصلاة وليس معهما ماء فتيمما صعيدا طيبا فصليا ثم وجدا الماء في الوقت فأعاد أحدهما الصلاة والوضوء ولم يعد الآخر ثم أتيا رسول الله صلى الله عليه وسلم فذكرا ذلك له فقال للذي لم يعد " أصبت السنة وأجزأتك صلاتك " وقال للذي توضأ وأعاد " لك الأجر مرتين

(سنن أبي داود رقم الحدیث: 338 ج: 1 ص :146)


وفی الھدایہ:

ویستحب لعادم الماء وھو یرجوہ ان یؤخر الصلوٰۃ الی اخر الوقت فان وجد الماء یتوضاء والا تیمم وصلے لیقع الاداء باکمل الطھارتین الخ

(ہدایہ باب التیمم ج:1 ص:55)

کذا فی الدر مع الرد:

وندب لراجیہ رجاء قویا اٰخر الوقت المستحب ولو لم یؤخرو تیمم وصلے جاز ان کان بینہ وبین الماء میل والا لا

(الدر المختار علی ہامش ردالمحتار باب التیمم ج:1 ص:229۔ط۔سعید)

کذا فی البحر الرائق:

(قوله: وراجي الماء يؤخر الصلاة) يعني على سبيل الندب كما صرح به في أصله الوافي والمراد بالرجاء غلبة الظن أي يغلب على ظنه أنه يجد الماء في آخر الوقت، وهذا إذاكان بينه وبين موضع يرجوه ميل أو أكثر، فإن كان أقل منه لا يجزئه التيمم، وإن خاف فوت وقت الصلاة، فإن كان لا يرجوه لا يؤخرالصلاة عن أول الوقت؛ لأن فائدة الانتظار احتمال وجدان الماء فيؤديها بأكمل الطهارتين، وإذا لم يكن له رجاء وطمع فلا فائدة في الانتظار وأداء الصلاة في أول الوقت أفضل إلا إذا تضمن التأخير فضيلة لا تحصل بدونه كتكبير الجماعة ولا يتأتى هذا في حق من في المفازة فكان التعجيل أولى۔

(البحرالرائق ج:1 ص:163)


واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

(مزید سوالات و جوابات کیلئے ملاحظہ فرمائیں)
http://AlikhlasOnline.com

طهارت میں مزید فتاوی

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Purity & Impurity

20 Sep 2020
01 Safar 1442

Copyright © AlIkhalsonline 2020. All right reserved.

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com