سوال:
اگر کوئی شخص جمعہ کے وقت خرید و فروخت جاری رکھے، تو اس وقت جو اسے آمدنی حاصل ہوگی، وہ حلال سمجھی جائے گی یا حرام؟
جواب: قرآن کریم میں اللہ تعالی نے جمعہ کے وقت خرید و فروخت سے منع فرمایا ہے، البتہ اس دوران اگر کسی نے خرید وفروخت کی، تو اس کی آمدنی کو حرام قرار نہیں دیا جائے گا، لیکن ایسا کرنا مکروہ تحریمی اور سخت گناہ کا باعث ہے، لہذا اس سے اجتناب کرنا ضروری ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الدر المختار مع رد المحتار: (مطلب فی احکام نقصان المبیع فاسدا، 101/5)
وکرہ تحریما مع الصحۃ البیع عند الاذان الاول
وذالک دونہ (الفاسد) من حیث صحتہ وعدم فساد لان النہی باعتبار معنی مجاور للبیع لا فی صلبہ ولا فی شرائط صحتہ ومثل ہذا النہی لا یوجب الفساد بل الکراہیۃ کما فی الدرر وفیہا ایضا انہ لایجب فسخہ ویملک المبیع قبل القبض ویجب الثمن لا القیمۃ ۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی