عنوان: دو زوجہ، پانچ بیٹے اور دس بیٹیوں میں تقسیمِ میراث(5225-No)

سوال: حاجی کریم بخش نے اٹھارہ کنال جائیداد چھوڑی ہے، ورثاء میں دو بیویاں، پانچ بیٹے اور دس بیٹیاں ہیں، براہ کرم ان کے درمیان تقسیم فرمادیں۔

جواب: مرحوم کی تجہیز و تکفین، قرض کی ادائیگی اور اگر کسی کے لیے جائز وصیت کی ہو، تو ایک تہائی (1/3) میں وصیت نافذ کرنے کے بعد کل جائیداد (18 کنال) کو ایک سو ساٹھ (160) حصوں میں تقسیم کیا جائے گا، جس میں سے ہر ایک بیوہ کو دس (10)، ہر ایک بیٹے کو چودہ (14) اور ہر ایک بیٹی کو سات (7) حصے ملیں گے۔
اگر فیصد کے اعتبار سے تقسیم کریں
ہر ایک بیوہ کو % 6.25 فیصد
ہر ایک بیٹے کو% 8.75 فیصد
ہر ایک بیٹی کو % 4.375 فیصد ملے گا۔


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم: (النساء، الایة: 11)
يُوصِيكُمُ اللَّهُ فِي أَوْلَادِكُمْ ۖ لِلذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ الْأُنثَيَيْنِ ۚ ....الخ

و قوله تعالیٰ: (النساء، الایة: 12)
فَإِن كَانَ لَكُمْ وَلَدٌ فَلَهُنَّ الثُّمُنُ مِمَّا تَرَكْتُم ۚ مِّن بَعْدِ وَصِيَّةٍ تُوصُونَ بِهَا أَوْ دَيْنٍ ۗ....الخ

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 576 Sep 23, 2020
do zauja paanch baite or das betion mai taqseem meeras , Distribution of inheritance among two wives, five sons and ten daughters

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Inheritance & Will Foster

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.