سوال:
میری بیٹی کا نام مسفرہ ہے، اب ب فارم بنوایا تو اس پر ص سے مصفرہ لکھا گیا ہے، کیا یہ نام بھی سہی رہےگا اسی مطلب کیساتھ یا درست کروایا جائے ؟ براہِ کرم رہنمائی فرمائیں۔
جواب: "مصفره" اس كا مادہ "ص ف ر" ہے، جس کا معنی ہے: خالی ہونا، محتاج ہونا، بھوکا ہونا، ان معانی کے حساب یہ نام اچھا نہیں۔
البتہ "مسفره" كا معنی ہے: "روشن چہرہ والی، چمکنے والی"، اس معنی کے اعتبار سے یہ نام رکھنا درست ہے۔
اس لیے سوال میں ذکرکردہ صورت میں کاغذات ب فارم وغیرہ میں نام درست کروانا چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
القرآن الكريم: (عبس، الآية: 38)
وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ مُسْفِرَةٌ O
لسان العرب: (461/4، ط: دار صادر، بيروت)
وقيل: الصَّفَر هاهنا الجوع. وفي الحديث: «صَفْرَةٌ في سبيل الله خيرٌ من حُمْرِ النَّعَمِ»؛ أي: جَوْعَةٌ. يقال: صَفِرَ الوَطْبُ إذا خلا من اللبن. وقيل: الصَّفَرُ: حَنَشُ البطن.
معجم متن اللغة: (463/3، ط: دار مكتبة الحياة، بيروت)
المُصْفِرُ: الجائع، وهو المصفور.
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی