سوال:
بعض حضرات کو دیکھا گیا ہے کہ نماز سے فارغ ہونے کے بعد جائےنماز کا کنارہ پلٹنے کو ضروری سمجھتے ہیں کہ کہیں شیطان اس پر نماز نہ پڑھ لے، کیا شرعی لحاظ سے یہ بات درست ہے؟
جواب: نماز سے فارغ ہونے کے بعد جائے نماز کا کنارہ پلٹنا، اگر اس وجہ سے ہے کہ بلاضرورت جائے نماز نہ بچھی رہے اور وہ خراب نہ ہو تو اس میں شرعاً کوئی حرج نہیں ہے، لیکن اگر جائے نماز کا کنارہ اس خیال سے پلٹا جائے کہ شیطان اس پر عبادت نہ کرلے تو یہ بالکل فضول اور غلط بات ہے۔(اغلاط العوام ص:31، ادارۃ المعارف کراچی)
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی