سوال:
اکثر یہ دیکھا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے نام کے ساتھ کوئی ادب و احترام کا لفظ نہیں لگایا جاتا، بس یہ کہہ دیتے ہیں کہ اللہ نے فرمایا وغیرہ۔ کیا اللہ تعالیٰ کا نام کے ساتھ اس طرح کا برتاؤ کرنا صحیح ہے؟
جواب: مستحب اور پسندیدہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کا نام ادب و احترام اور عظمت والے الفاظ کے ساتھ لیا جائے، مثلاً: اللہ رب العزت یا اللہ جل شانہ وغیرہ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الھندیة: (کتاب الکراھیة، الباب الرابع، 315/5)
ویستحب ان یقول: قال اللہ تعالیٰ،ولا یقول:قال اللہ بلا تعظیم۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی