سوال:
ابھی گزشتہ چند دنوں پہلے ایک گانا سوشل میڈیا پر نشر کیا گیا ہے، جس میں کچھ کفریہ جملے شامل کیے گئے ہیں، کیا اس گانے کو سننے سے آدمی کافر ہو جائے گا؟
جواب: واضح رہے کہ موسیقی سننا ہر صورت میں حرام ہے، خواہ وہ کفریہ کلمات پر مشتمل ہو یا نہ ہو ، جبکہ کفریہ کلمات پر مشتمل گانے سننے سے بعض صورتوں میں کفر کا بھی اندیشہ ہے، اور اگر کوئی شخص اس کے مطابق ہی اپنا عقیدہ قائم کر لے تو اس سے انسان کافر ہوجاتا ہے، لہذا ہر مسلمان پر اس سے مکمل اجتناب کرنا لازم ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
خلاصة الفتاویٰ: (345/4)
استماع صوت الملاھی کالضرب بالقصب وغیرہ حرام لانہ من الملاھی وقال علیہ الصلوۃ والسلام استماع الملاھی معصیۃ والجلوس علیھا فسوق والتلذذ بھا من الکفر ھذا علی وجہ التھدید۔
رد المحتار: (349/6)
استماع صوت الملاھی کضرب قصب ونحوہ حرام لقولہ علیہ السلام استماع الملاھی معصیۃ والجلوس علیھا فسق والتلذذ بھا کفر ای بالنعمۃ ……فالواجب کل الواجب ان یجتنب کی لایسمع۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی