سوال:
مفتی صاحب ! ارطغرل نام رکھنا کیسا ہے اور اس نام کا کیا مطلب ہے؟ برائے مہربانی رہنمائی فرما دیں۔
جواب: ارطغرل ترکی زبان کا لفظ ہے، ترکی زبان میں"ار" کے معنی آدمی، بہادر کے ہیں، اور "طغرل" کا معنی عقاب، زخمی کرنے والا بہادر پرندہ، اس اعتبار سے "ارطغرل" کے معنی ہیں:بہادر آدمی، عقابی شخص۔
ارطغرل نام رکھنا جائز ہے، لیکن چونکہ ہماری اردو زبان میں اس کے صحیح تلفظ آسانی کے ساتھ ادا نہیں ہو پاتے، اس لیے بہتر یہ ہے کہ انبیاء کرام علیہم السلام یا صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے ناموں میں سے کوئی نام تجویز کرکے رکھا جائے۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی