عنوان: جمعہ کے دن عصر کے بعد پڑھا جانے والا درود شریف(5328-No)

سوال: ہماری مسجد میں ایک حدیث لکھی ہوئی ہے کہ جو شخص جمعہ دن عصر کے بعد 80 مرتبہ درود شریف پڑھے گا تو اس کے اسی سال کے گناہ معاف ہوجاتے ہیں اور اس کے لیے اسی سال کی عبادت لکھی جاتی ہے۔ کیا یہ حدیث صحیح ہے؟

جواب: واضح رہے کہ جمعہ کے دن عصر کی نماز کے بعد 80 مرتبہ مخصوص الفاظ کے ساتھ درود شریف پڑھنے کی مذکورہ فضیلت بعض ضعیف روایات سے ثابت ہے، اور جو ضعیف حدیث اپنے شرائط کے مطابق ہو، اس پر عمل کیا جاسکتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القول البدیع: (ص: 399، ط: دار الیسر، بحواله فضائل اعمال)
’’من صلّٰی صلاةَ العصر من یوم الجمعة فقال قبل أن یقوم من مکانه : أللّٰهم صل علٰی محمد النبي الأمي وعلٰی أٰله وسلم تسلیمًا ثمانین مرةً، غفرت له ذنوبُ ثمانین عامًا، وکتبت له عبادة ثمانین سنةً.‘‘

القربة إلی رب العالمین بالصلاۃ علی محمد سید المرسلین: (ص: 114)
’’قال شیخنا أبو القاسم : وروینا عن سهل بن عبداللّٰه قال: من قال في یوم الجمعة بعد العصر :’’ أللّٰهم صل علٰی محمد النبي الأمي وعلی أٰله وسلم‘‘ ثمانین مرةً ، غفرت له ذنوبُ ثمانین عاماً‘‘

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1250 Oct 02, 2020
jummay ka din asar kay baad parha janay wala durood shareef, Durood Sharif recited after Asar on Friday

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Interpretation and research of Ahadees

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.