سوال:
کیا پاکستان میں موجود میکڈونلڈ کی کسی برانچ سے کھانا کھانا جائز ہے؟
میں نے سنا ہے کہ ان کے کھانے میں حرام چیزیں ملتی ہیں۔
جواب: واضح رہے کہ میک ڈونلڈز ایک غیر ملکی ادارہ ہے، اگر اس کی مصنوعات میں حرام یا ناپاک چیز کی ملاوٹ نہ ہو، تو اس کا کھانا جائز ہے، البتہ گوشت کے سلسلے میں جب تک حلال ہونے کا مکمل یقین نہ ہو، اس وقت تک نہیں کھانا چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
القرآن الکریم: (الأنعام، الایة: 145)
قُلۡ لَّاۤ اَجِدُ فِیۡ مَاۤ اُوۡحِیَ اِلَیَّ مُحَرَّمًا عَلٰی طَاعِمٍ یَّطۡعَمُہٗۤ اِلَّاۤ اَنۡ یَّکُوۡنَ مَیۡتَۃً اَوۡ دَمًا مَّسۡفُوۡحًا اَوۡ لَحۡمَ خِنۡزِیۡرٍ فَاِنَّہٗ رِجۡسٌ اَوۡ فِسۡقًا اُہِلَّ لِغَیۡرِ اللّٰہِ بِہٖ ۚ فَمَنِ اضۡطُرَّ غَیۡرَ بَاغٍ وَّ لَا عَادٍ فَاِنَّ رَبَّکَ غَفُوۡرٌ رَّحِیۡمٌo
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی